تازہ تر ین

مریم نواز کا بڑا اقدام — پنجاب کے تدریسی ہسپتال اب ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی دار الحکومت سمیت پنجاب کے تدریسی ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلی مریم نواز کے وزیژن کے تحت ایم پیش رفت ،پنجاب کے تدریسی ہسپتالوں کو ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے چلانے کا فیصلہ کرلیا ، ایڈیشنل سیکرٹری کمشنرز/ ڈپٹی کمشنرز/ سپیشل برانچ/ چیف منسٹرز کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ راؤنڈ کریں گے۔ محکمہ صحت سپیشلائزڈ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا ۔ مراسلے کے مطابق متعلقہ آفیسرز ہسپتالوں میں انسکشن کرکے ایم ایس و پرنسپل کو ہدایات جاری کریں گےمتعلقہ آفیسر پرنسپل/ ڈین/ ایگزیکٹو ڈائریکٹر/ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ رابطہ کرے گا۔ہسپتالوں میں موجود کمیوں کوتاہیوں کو مؤثر طریقے سے دور کیا جائے گا۔لاہور میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹری ہسپتالوں کی انسکشن کریں گے۔پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈی سی تدریسی ہسپتالوں کا راؤنڈ کریں گے جبکہ ایم ایس و پرنسپل انسکشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے ہسپتال کی صورتحال کو بہتر کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو بڑے ہسپتالوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے سربراہان کو طبی انتظامات بہتر نہ ہونے پر تبدیل کردیا تھا جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے بیوروکریسی
کو ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain