تازہ تر ین

کلبھوشن کیس کی سماعت کے بعد پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں کھلبلی

کراچی (ویب ڈیسک )عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر سٹے آرڈر جاری ہونے کے اثرات زندگی کے ہر شعبے پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 555 پوائنٹس نیچے آگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کا فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر صبح سے ہی سٹاک مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت تھی جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے بھارتی جاسوس کی سزائے موت پر سٹے آرڈر جاری ہونے کے فوری بعد سٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 555 پوائنٹس نیچے آگیا۔ یکدم ہونے والی کمی کے باعث 100 انڈیکس 50 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 کروڑ 92 لاکھ 86 ہزار 990 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 14 کروڑ 80 لاکھ 8 ہزار 787 روپے رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain