تازہ تر ین

سابق رائل میرین نے ایورسٹ سر کر کے طویل ترین ٹرائیتھلون مکمل کیا

31 سالہ مِچ ہچ کرافٹ نے دنیا کے سب سے طویل اور مشکل ترین ٹرائیتھلون کو مکمل کرتے ہوئے اتوار کی صبح 7:30 بجے نیپالی وقت (2:30 برطانوی وقت) ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کر لی۔ اُنہوں نے یہ سفر آٹھ ماہ قبل ڈوور سے شروع کیا تھا۔اس شاندار کارنامے میں مچ نے انگلش چینل کو تیر کر عبور کیا، یورپ اور ایشیا سے سائیکلنگ کرتے ہوئے گزرے، اور ہمالیہ کے پہاڑوں کو عبور کر کے بیس کیمپ تک پہنچے۔ مجموعی طور پر وہ 19 ممالک سے گزرے اور 900 کلومیٹر دوڑ بھی مکمل کی۔
انہوں نے اپنی کامیابی کے بعد کہا”یہ اس سے بھی زیادہ جادوئی تھا جتنا میں نے کبھی سوچا تھا۔ میں نے اپنے والد کو 11 سال پہلے کھو دیا تھا، لیکن وہ اس پورے سفر میں میرے ساتھ تھے۔””یہ میرا خواب تھا کہ میں ایورسٹ کو سر کروں، جو میں نے آٹھ سال کی عمر میں ایک کتاب میں دیکھا تھا۔”مچ ہچ کرافٹ نے ایورسٹ کی چوٹی پر اپنے والد، سسر اور دیگر عزیزوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک جھنڈا لہرایا جس پر لکھا تھا: “We miss you” اور اُن شخصیات کی تصاویر موجود تھیں جنہوں نے اُنہیں متاثر کیا۔مچ کی مہم کو بلو ڈور پروڈکشنز نے دستاویزی فلم کے طور پر ریکارڈ کیا، جس کی بانی مولی میکڈونل نے کہا:
“یہ ایک طویل سفر تھا۔ ہم جانتے تھے کہ وسائل اور سپورٹ کے بغیر یہ ایک بڑا خطرہ ہے، لیکن ہمیں مچ کے جذبے اور پیغام پر یقین تھا۔”مچ اور ان کی ٹیم صحت مند ہیں اور پیر کو بیس کیمپ واپس پہنچنے کی توقع ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain