بالی وڈ کے سُپر اسٹار اجے دیوگن اور ان کے بیٹے یوگ دیوگن پہلی بار ایک ساتھ بڑے پردے پر بطور وائس اوور آرٹسٹ اپنی پرفارمنس دکھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق باپ بیٹے کی جوڑی ہالی ووڈ کی مشہور فلم کراٹے کڈ لیجنڈز کے ہندی ورژن میں اپنی آوازوں کا جادو جگا رہے ہیں۔
یہ فلم 30 مئی 2025 کو بھارت بھر میں انگریزی، ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ جس میں اجے دیوگن نے فلم میں جیکی چن کے کردار کو اپنی آواز دی ہے۔
اسی طرح ان کے بیٹے یوگ دیوگن نے مرکزی کردار “لی فونگ” کو اپنی آواز دی ہے جسے اصل فلم میں بین وانگ نے نبھایا۔
خیال رہے کہ یہ اجے دیوگن کی کسی بھی بین الاقوامی فلم کے لیے پہلی وائس اوور ہے اور یوگ دیوگن کا بطور وائس ایکٹر بھی ڈیبیو ہے۔
اس فلم کی مرکزی تھیم استاد اور شاگرد کے درمیان رشتہ ہے جسے اجے اور یوگ کی اصل زندگی کی کیمسٹری نے مزید تقویت دی ہے۔
فلم کی شوٹنگ نیویارک شہر میں سیٹ کی گئی جہاں ایک کنگ فو کے ماہر نوجوان “لی فونگ” کو ایک نئے اسکول میں کچھ دشواریاں کا سامنا ہوتا ہے۔
لی فونگ ایک مقامی کراٹے چیمپئن کے ساتھ سخت مقابلے میں الجھ جاتا ہے۔ اس کے اس سفر میں اس کا ساتھ دیتے ہیں اس کے استاد “مسٹر ہان” (جیکی چن) اور لیجنڈری ڈینیئل لارسو (ریلف میکیو)، جو اسے خود شناسی، حوصلے اور ترقی کی طرف لے جاتے ہیں۔