تازہ تر ین

اداکارہ یوویکا چوہدری نے ملازمہ پر چوری کا الزام لگایا

بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس 9 سے پروان چڑھنے والی محبت اور  پھر شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑےپرنس نروولا اور یوویکا چوہدری نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک حیران کن  انکشاف کردیا۔

اداکارہ یوویکا  چوہدری شادی کے بعد سے شوبز سے دور ہیں لیکن اپنے یوٹیوب چینل پر ولاگننگ کے ذریعے  مداحوں سے اپنی زندگی کی اپڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک یوٹیوب ولاگ میں یوویکا نے مداحوں کو بتایا کہ جب وہ اور ان کے شوہر پرنس نرولا کام کے سلسلے میں باہر تھے تو ان کی گھریلو ملازمہ نے ان کے گھر چوری کر لی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئی۔

یوویکا نے اپنی ایک ویڈیو میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گوا کے سفر کے دوران پرنس اپنے کام کے لیے باہر تھے اور اسی دوران ان کی ہاؤس ہیلپ چوری گھر سے قیمتی اشیا؍ چرا کر فرار ہوگئی۔

 انہوں نے بتایا کہ اس وقت اتنا ہنگامہ چل رہا تھا کہ وہ اس پر بات بھی نہیں کر سکیں جب وہ واپس لوٹے تو گھر بکھرا پڑا تھا اور اسے سنبھالنا بہت مشکل ہو گیا تھا اور  انہوں نے اپنے گھر والوں کو مدد کے لیے بلایا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ گزشتہ دو دن سے کوئی ولاگ شوٹ نہیں کر پائی ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی ہاؤس ہیلپ نہیں تھی اور ان کی بچی کی دیکھ بھال کرنے والی نینی بھی چھٹیوں پر ہے۔

 یوویکا نے کہا کہ ان کا کھانا بھی والدہ کے گھر سے آ رہا ہے کیونکہ وہ اپنی ننھی بیٹی اِکلین کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں اور اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں۔

 یوویکا نے اس مشکل صورتحال میں گھر میں نینی یا گھریلو ملازمہ رکھنے میں اپنی ہچکچاہٹ کا بھی اظہار کیا۔

بیٹی کے لیے بہن بھائی کی خواہش

ایک انٹرویو میں یوویکا چوہدری سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے گھر والے انہیں مزید بچے پیدا کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں؟ اس پر یوویکا نے جواب دیا کہ کسی نے انہیں ایسا کرنے کو نہیں کہا۔

تاہم ان کے شوہر پرنس  اکثر اپنی بیٹی اِکلین کے لیے ایک اور بہن بھائی کی ضرورت کا اظہار کرتے ہیں۔

 یوویکا کا کہنا تھا کہ ‘میرے والدین نے ہم پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا وہ صرف یہ چاہتے تھے کہ ہم جب چاہیں ایک بچہ پیدا کریں لیکن اب وہ سب چاہتے ہیں کہ ہمارا ایک اور بچہ ہو اور اس حولے سے پرنس کا زور سب سے زیادہ ہے۔

اَیگ فریزنگ کا تجربہ اور خوف

قبل ازیں یوویکا چوہدری نے اپنے اَیگ فریزنگ کے سفر کے بارے میں بھی بتایا تھا کہ کس طرح وہ ادویات اور انجیکشن لینے کے بعد اپنی پہلی اَیگ فریزنگ اپائنٹمنٹ سے پیچھے ہٹ گئی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے یوٹیوب پر ایک مشہور شخصیت کی IVF سفر کی ویڈیو دیکھی تھی جس نے انہیں حاملہ نہ ہونے کے  خیال سے خوفزدہ کر دیا تھا۔

یوویکا کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر پرنس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے اور ایک فرینزنگ کے عمل کو آزمانے کا سوچا تاہم پہلی ملاقات کے دوران ڈاکٹر نے انہیں ڈرا دیا کہ وہ حاملہ نہیں ہو سکتیں اور انہیں کسی اور سے اَیگز لینے پر غور کرنا چاہیے۔

یوویکا نے بتایا کہ اس صدمے کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے اپنا اَیگ فریزنگ کا عمل شروع کیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain