تازہ تر ین

فٹ باڈی اور ٹیٹوز، شاہ رخ خان کا نیو لُک سوشل میڈیا پر وائرل

اپنے سیگنیچر پوز، منفرد اسٹائل اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شاہ رخ خان کا حالیہ لُک فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچاگیا۔

اداکاری میں بے مثال کنگ خان کی ہر ادا کے مداح دیوانے ہیں اور انکے ہر ایک انداز پر غور کرتے اور اسے فالو کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہ رخ خان کا ہر لُک فینز کو ہر بار اپنا گرویدہ بنانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں دیکھنے کو ملا جب اداکار شاہ رخ خان کو  ایک ہوٹل کی لابی میں موجود دیکھا گیا جس میں انکا انداز اور شخصیت پہلے سے قدرے مختلف نظر آئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں شاہ رخ خان  بالکل نئے روپ میں نظر آرہے ہیں کیونکہ  اُن کی زبردست فزیک، مسلز اور بازوؤں پر نمایاں ٹیٹوز نہ صرف توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے بلکہ انہیں اس روپ میں دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس روپ میں کنگ خان کو دیکھنے کے بعد فینز یہ انداز لگانے پر مجبور ہوگئے کہ ممکن ہے  یہ اُن کی آنے والی فلم ’کنگ’  کے لیے ان کا نیا لک ہو، جو کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے۔

وائرل تصاویر میں شاہ رخ خان نے سفید بنیان، ڈینم جینز، سن گلاسز اور بلیو بینِی پہن رکھی ہے، وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ لابی سے گزرتے ہیں اور وہاں موجود افراد کو سلام بھی کرتے ہیں۔

 سب سے زیادہ توجہ ان کی فِٹ باڈی، چمکتے بازو، اور ان پر بنے نمایاں ٹیٹوز نے حاصل کی، جو ممکنہ طور پر فلم کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود ہیں تاکہ فینز دور رہیں۔

صارفین کا ردعمل:

جیسے ہی یہ کلپس اور جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ایک صارف نے لکھا کہ،’شاہ رخ خان کا ’کنگ’ کے لیے نیا جاندار لک آ گیا ہے  فِٹ باڈی، دلیر ٹیٹوز، اور ایک لیجنڈ جیسا سویگ!’

ایک اور نے پرجوش انداز میں کہا کہ،‘او ایم جی، کیا زبردست لک ہے‘۔

ایک اور صارف نے  اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،’داڑھی، بائسپس، بینِی، اور زبردست اسٹائل! شاہ رخ خان صرف بوڑھے نہیں ہو رہے، وہ ایک نئے لیجنڈ میں بدل رہے ہیں’۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے اپنی فلم ’کنگ’ کے بارے میں اب تک بہت رازداری رکھی ہے، ایسے میں مداح یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا یہ نیا روپ فلم کنگ کے لیے ہے؟

فلم ’کنگ’ کے بارے میں:

یاد رہے کہ ہدایتکار سدھارتھ آنند کی آنے والی فلم ’کنگ’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھائیں گے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان اس فلم کے ذریعے سینما اسکرین پر اپنا پہلا قدم رکھیں گی۔

جبکہ فلم کی کاسٹ میں کئی بڑے نام شامل ہیں جن میں ابھیشیک بچن، انیل کپور، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی، ارشد وارثی، جیکی شروف، جیدیپ اہلاوت، اور ابھَے ورما شامل ہیں۔

یہ فلم 2026 میں ریلیز ہونے کی توقع ہے اور پہلے ہی مداحوں میں کافی جوش و خروش پیدا کر چکی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain