تازہ تر ین

علی ظفر کی آئس باتھ رِیل پر تبصرہ: ’زیرجامہ‘ کا مشورہ!

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے  اپنی حالیہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صارف کی جانب سے بَرا (خواتین کا زیر جامہ) پہننے کے کمنٹ پر دلچسپ جواب دے کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

حال ہی میں علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے  ایک ویڈیو اور انسٹاگرام  پر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹھنڈے پانی کے ٹب میں ‘آئس باتھ’ لیتے نظر  رہے ہیں۔

گلوکار کی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر جاری ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح اپنی آراء کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں تاہم ایک تمام تبصروں میں سے ایک کمنٹ علی ظفر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں علی ظفر شارٹس پہنے ہوئے نیلے رنگ کے ایک ٹب میں کھڑے ہیں جو ٹھنڈے پانی اور برف سے بھرا ہوا ہے جس کے بعد وہ آئس باتھ کی افادیت بتاتے ہوئے ٹب میں بیٹھ جاتے ہیں۔

اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘اگر آپ کے محبوب نے آپ کو چھوڑ دیا ہے یا آپ کا باس آپ کیلئے سر درد ہے یا اردگرد کے لوگ آپ کو پاگل کر رہے ہیں تو میرا یہ آئس باتھ چیلنج قبول کرکے دیکھیں افاقہ ہوگا‘۔

اگرچہ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ چیلنج کیا ہے لیکن اپنی ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے اپنے مداحوں کو چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کو ٹیگ کریں جنہیں اس چیلنج میں حصہ لینا چاہیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئے ہی وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے اپنی مختلف آراء کا اظہار کی تاہم ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  ‘برا بھی پہن لیتے‘اس پر علی ظفر نے خود جواب دیتے ہوئے لکھا ‘میرا جسم، میری مرضی‘۔

واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ٹرولر کی جانب سے کیے جانے والے طنزیہ کمنٹ کا دلچسپ جواب مداحوں میں مقبول ہوگیا جہاں مداح گلوکار کے مزیدار سینس آف ہیومر کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain