تازہ تر ین

آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کی جے پور میں خفیہ ملاقات

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر  یوزویندر چہل اور مشہور ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کو حال ہی میں بھارتی شہر جے پور  میں ایک ساتھ ڈنر کا لطف اٹھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ملاقات نے بھارتی میڈیا پر  دونوں سلیبریٹیز کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہوں کو ایک بار پھر ہوا دے دی ہے۔

بھارتی نیوز آؤٹ لیٹ پِنک وِلا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو  جو مبینہ طور پر کچھ دن پہلے کی بتائی جارہی ہے اس میں مہوش اور چہل کو جے پور کے ایک فائیو اسٹار ریسٹورنٹ میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو ریسٹورنٹ میں موجود ایک کسٹمر کی جانب سے خفیہ طور پر بنائی گئی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں یوزویندر کی ٹیم پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان احمد آباد میں ہونے والے آئی پی ایل 2025 کوالیفائی 2 میچ میں مہوش کو اسٹینڈز سے چہل کی بھرپور حمایت کرتے دیکھا گیا تھا۔

 جیسے ہی یوزویندر نے ممبئی انڈینز کے بلے باز سوریا کمار یادو کی اہم وکٹ حاصل کی  اسٹینڈرز میں موجود آر جے مہوش خوشی سے اچھل پڑیں اور خوب نعرے لگائے اس کے بعد ریسٹورنٹ سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ایک بار پھر قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوزویندر اب اپنی ٹیم پی بی کے ایس (PBKS) کے ساتھ آئی پی ایل 2025 کا فائنل کھیلنے کولکتہ جائیں گے جہاں ان کا مقابلہ 3 جون 2025 بروز منگل کو ایڈن گارڈنز میں ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو کا مقابلہ ہوگا۔

چونکہ مہوش چہل کے تمام اہم میچز میں مستقل طور پر اپنے ممکنہ بوائے فرینڈ کو سپورٹ کرنے کیلئے موجود رہی ہیں اس لیے  امکان ہے کہ وہ فائنل  میں بھی موجود ہوں گی۔

مہوش اور چہل کے تعلق کے بارے میں

یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب کرکٹر کی دھنیشری ورما کے ساتھ شادی میں کھٹائی میں پڑی اور انہوں نے بالآخر اپنی اہلیہ سے طلاق لے لی اور اس کے بعد سے مہوش مسلسل یوزویندر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں یوزویندر اور مہوش کو ایک ساتھ بیٹھے اور میچ میں مگن دیکھا گیا یہی نہیں بلکہ یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے قریب جھک کر ان کے کان میں کچھ کہتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان کے رشتے کے حوالے سے قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کے رشتے کی خبریں وائرل ہوئیں بلکہ گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم ان قیاس آرائیوں کے جواب میں آر جے مہوش نے انسٹاگرام پر وضاحت دی کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں مہوش نے براہ راست چہل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کا ذکر کیے بغیر اعلان کیا تھا کہ وہ ‘سنگل اور خوش‘ ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain