وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں عالمی معیار کی ‘میٹ مارکیٹ’ قائم کرنے کا وعدہ بھی پورا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق تاریخی ٹولٹن مارکیٹ میں پنجاب کی پہلی عالمی معیار کی ‘میٹ مارکیٹ’ کا سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دورہ کیا اور 30 جون تک تعمیراتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
شہری گوشت، مچھلی اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء حفظان صحت کے عالمی معیار کے مطابق خرید سکیں گے۔
ملحقہ گندے نالے کو ڈھک کر بدبو کا خاتمہ کر دیاگیا، دکانوں کو خوبصورت انداز میں قائم کرکے میٹ مارکیٹ کا نقشہ بدلنے پر شہریوں نے خوش گوار حیرت اور مسرت کا اظہار کیا۔
ٹف ٹائلز کی تنصیب، غیر ضروری تاروں کا خاتمہ، جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر گوشت مارکیٹ آنے والے شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ڈرینج اور ایگزاسٹ سسٹم نے کام شروع کر دیا۔