پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید نے عید الاضحیٰ کے پہلے دن کی تیاریاں اپنے فینز کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
آج پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ عقیدت و احترام اور انتہائی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، لوگ عید کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں جبکہ شوبز شخصیت جنہوں نے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کیساتھ کل عید منائی وہ اپنی دلکش تصاویر سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے ہوئے ہیں۔
ایسے میں عید کی رونقوں میں مزید اضافہ کرنے کیلئے اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے سب سے پہلے سوشل میڈیا کا رخ کیا اور اپنی تیاریاں مداحوں کو دکھا کر انکی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک اور ثناء جاوید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انکے کپل پوز کے مداح دیوانے ہوگئے۔
عید کی مناسبت سے اداکارہ کو ہلکے رنگ کے کڑھائی والے لباس میں غضب ڈھاتے دیکھا گیا جبکہ شعیب ملک نے بھی گرے کلر نے قمیص شلوار کیساتھ اپنے لُک کو مکمل کیا۔
مذکورہ انسٹاگرام پوسٹ میں ثناء اور شعیب کے علاوہ چیئرمین اور جی سی ای او (شریک بانی) اور بورڈ ممبر آف نئیر گروپ سلیم رفیق احمد بھی ان تصاویر میں شامل تھے۔
عید کے پہلے دن کی جھلکیاں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے شعیب ملک نے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ ثناء جاوید نے معروف ٹی وی ڈراموں ‘پیارے افضال’ ، ‘زرا یاد کر’ اور ‘خانی’ میں شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
اداکارہ جو پہلے اپنی دلکشی اور بہترین اداکاری کے سبب مشہور تھیں اپنی ازدواجی زندگی کے سبب چرچوں میں آئیں اور شدید تنقید کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
دراصل ثناء جاوید نے اپنی زندگی میں ایسے بڑے اقدام اٹھائے جو انکے فینز کو حیران کرگیا کیونکہ انہوں نے گلوکار عمیر جسوال سے طلاق لے کر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی اور اس شادی سے قبل شعیب ملک نے اپنی سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی۔
اگرچہ دو گھر ٹوٹنے کے بعد بننے والی اس جوڑی کو فینز کی جانب سے نفرتوں کو سامنا رہا لیکن دونوں اپنی دنیا میں مگن نظر آئے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال رمضان اسپیشل شو ‘جیتو پاکستان’ میں ثناء جاوید شو کا حصہ بنیں جہاں ان کی شرکت نے انکے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی افواہوں کی جنم دے دیا۔
دراصل دوران پروگرام ثناء جاوید کو متلی کی شکایت کرتے دیکھا گیا جو متعدد سوشل میڈیا صارفین کو متوجہ کر گیا ہے اور لوگوں نے یہ قیاس کرنا شروع کردیا کہ ثناء جاوید ضرور حمل سے ہیں۔
جبکہ تاحال ان افواہوں پر اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔