تازہ تر ین

ہاؤس فل 5′ پٹ گئی، ریلیز ہوتے ہی آن لائن لیک

اکشے کمار کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم ہاؤس فل 5 بھی آن لائن لیک ہوگئی۔

اداکاروں اور فلم سازوں کی جانب سے ناظرین کو غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ کے خلاف بار بار خبردار کرنے کے باوجود، پائریسی کو مکمل طور پر روکا نہیں جاسکا اور فلم کو پہلےدن ہی مختلف پائریسی پلیٹ فارمز پر لیک کر دیا گیا ہے۔

ہاؤس فل 5 کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد مبینہ طور پر فلم کے پائریٹڈ ورژن متعدد غیر قانونی پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگے۔

اس کامیڈی ڈرامےکو ویڈیو کے مختلف کوالٹی ورژنز میں لیک کیا گیا جس میں HD، 1080p، 720p، اور کم ریزولوشن شامل ہیں۔

فلم فی الحال عام پائریسی سائٹس جیسے Filmyzilla، Movierulez، Tamilrockerz، اور کئی ٹیلیگرام چینلز پر چل رہی ہے۔

فلم کے لیک ہونے کے فوراً بعد ’ہاؤس فل 5 مووی ڈاؤن لوڈ‘، ’ہاؤس فل 5 ایچ ڈی مفت ڈاؤن لوڈ‘، ’ہاؤس فل 5 تامل راکرز‘، اور ’ہاؤس فل 5 ٹیلی گرام لنکس‘ جیسے پائریسی سے متعلقہ کی ورڈز آن لائن ٹرینڈ کرنے لگے، جس سے ڈیجیٹل پائریسی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔

البتہ فلم میکرز کی جانب سے فلم کو لیک کیے جانے پر ابھی تک کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

ہاؤس فل 5 کے میکرز نے فلم کے 2 انجام رکھنے کے ساتھ ایک منفرد تجربہ کیا ہے یعنی مختلف تھیٹرز میں فلم کی اینڈنگ مختلف ہوگی۔

دوں علیحدہ ورژنز کے باعث فلم کی ریلیز کے موقع مداحوں نے خاص طور پر دوسروں پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اسپوائلرز نہ دیں اور نہ ہی ان پر بحث کریں۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ ‘میری مداحوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ ہاؤس فل 5 کے سنیما سے براہ راست براہ راست مناظر یہاں پوسٹ نہ کریں، آئیے ہم تھیٹر دیکھنے سے لطف اندوز ہوں’۔

ایک اور لکھا کہ ‘ہاؤس فل 5 براہ کرم کوئی بھی اسپوائلر پوسٹ نہ کریں، یہ ایک درخواست ہے، ایک اور مداح نے لکھا کہ ‘ہاؤس فل 5 ، محتاط رہیں قاتل کو لیک نہ کریں، کسی بھی منظر کا اسپوائلر دینے کی ضرورت نہیں، جا کر دیکھیں اور اپنی فیملی کے ساتھ لطف اندوز ہوں۔’

اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل اکشے کمار خاص طور پر مداحوں سے پائریسی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

اپنی 2017 کی فلم، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا کی ریلیز سے پہلے، اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ‘پائریسی کے خلاف جنگ بہت اہم ہے اور ہماری فلم ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا سے متعلق بدقسمت واقعے پر کرائم برانچ کی جانب سے کی جانے والی فوری کارروائی کو دیکھ کر اعتماد بحال ہوا’، میں اپنے دوستوں، ساتھیوں، مداحوں اور ناظرین سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا پائریسی سے پرہیز کریں’


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain