تازہ تر ین

عائزہ خان کی عید کی تیاری سے قبل مصروفیات کیا؟

ڈراما کوئین اور فیشن آئیکون عائزہ خان نے عید پر بھی اپنی مصروفیات سے فینز کو آگاہ کردیا۔

عید کا مذہبی اور بابرکت تہوار جہاں ہر بچہ ، بڑا جوش جذبے سے مناتا ہے وہیں عائزہ خان نے عید کے دن صبح سویرے کی مصروفیات اپنے چاہنے والوں کیساتھ شیئر کردی۔

اب سے کچھ دیر قبل عائزہ خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے صبح 6 بجے سے 7 بج کر 15 منٹ کی کہانی تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں سوشل میڈیا پر کھول کر رکھ دی۔

انسٹاگرام پوسٹ کی پہلی تصویر میں عائزہ خان اپنے بستر پر موجود آدھا چہرہ کمبل سے ڈھانپی وکٹری کا نشان بناتی نظر آرہی ہیں۔

بعدازاں دیگر کلپس میں شاور لینے کے بعد اپنی اسکین کیئر روٹین اور پھر ناشتہ بنانے سے لے کر ناشتہ کرنے تک کے لمحات بھی کیمرے میں قید کیے۔

ساتھ ہی ایک اور تصویر میں عائزہ خان منی پلانٹ لگاتی نظر آرہی ہے جسکے ساتھ انہوں نے مزاحیہ کیپشن تحریر کیا کہ،‘ میری امی نے کہا تھا کہ منی پلانٹ پیسے لاتا ہے، لیکن میرا پلانٹ تو بس پودا ہی بنا بیٹھا ہے. یہاں تک کہ سوئٹزرلینڈ کا ٹرپ بھی  ابھی تک پینڈنگ ہے’۔

ساتھ ہی ان جھلکیاں کو سمیٹتے ہوئے عائزہ خان نے اپنے فینز کو عید کی مبارکباد دی اور انہیں بتایا کہ،’ابھی فی الحال یہی ، تھوڑی دیر میں تیار ہوکر ملاقات ہوگی۔’

عائزہ خان کا کرئیر اور مقبولیت:

یاد رہے کہ عائزہ خان اس وقت پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلبریٹی میں سے ایک ہیں جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مثبت مواد اور ذاتی ترقی کے پیغامات کے لیے استعمال کرتی آئی ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے 14 ملین فالوورز ہیں، اور وہ اب بھی پاکستان کی سب سے بااثر شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں انہیں شہرت 2013 کے مشہور ڈراما سیریل ‘پیارے افضل’ میں فراح ابراہیم کے کردار سے ملی، جس پر انہیں لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین ٹی وی اداکارہ بھی دیا گیا۔

بعد ازاں ان کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو’میں مہوش کے کردار نے ان کی شہرت کو مزید دوام بخشا، اور اس پرفارمنس پر انہیں پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ بھی ملا۔

علاوہ ازیں عائزہ خان نے کریڈٹ میں ’چپکے چپکے’، ’محبت تم سے نفرت ہے’، بھی شامل ہے اور ان دنوں انہیں ڈراما سیریل ’ہمراز’ میں اپنی پرفارمنس سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain