تازہ تر ین

اپوزیشن نے مودی کو کھری کھری سنادیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر  اپوزیشن جماعت کانگریس کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ایشیا کپ کی جیت کو آپریشن سندور سے جوڑنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کانگریس رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے ملانا ناقابل قبول ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی کو خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی کوئی سمجھ ہے؟

بھارتی اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا اگر میچ کھیلا تو کھیل کی روح کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، نہ کہ اسے جنگی پروپیگنڈے میں بدلنا چاہیے تھا۔

مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے بھی کہا کہ مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر جگہ سیاست اور پولرائزیشن گھسیڑ دیتے ہیں۔

ہرش وردھن سکپال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مودی ملک کے وقار کا خیال رکھنے کے بجائے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain