خارجی دہشتگرد احسان اللہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
ویڈیو بیان میں خارجی دہشتگرد نے اپنا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود بتائی۔
اس نے کہا کہ ’فتنہ الخوارج مذہب کےنام پر نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کےخلاف اکساتے ہیں، میں نے دہشتگرد کمانڈرز بدری، مشتاق،گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3سال سہولتکاری کی‘۔
دہشتگرد احسان اللہ نے کہا کہ ’ہم نے تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتربندگاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں ، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشتگردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کےلیے نوجوانوں کوبدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں‘۔
خارجی دہشتگرد کا کہنا تھا کہ ’خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتا چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے‘۔
احسان اللہ نے مزید کہا کہ ’میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا ، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ دہشتگر دعناصر کے خاتمےکے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں، ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں‘۔





































