لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی میں 514ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ای ٹکٹنگ کی مد 216.378 ملین روپے ادا کیے گئے جن کا کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ ایل ٹی سی کی 25بسوں کے لئے دی گئی رقم میں بھی 14.477ملین کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ایل ٹی سی کی 92 بسوں کی اشتہار بازی میں 11ملین روپے اڑا دئیے گئے ۔ دوسری طرف ایل ٹی سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔