تازہ تر ین

افغان لیگ، شرکت سے محرومی پر ”بے روزگار“ کرکٹرز مایوس

لاہور(بی این پی ) افغان لیگ میں شرکت سے محرومی پر چند ”بے روزگار“ کرکٹرز کو مایوسی ہوئی ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ مالی نقصان کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔افغان کرکٹ لیگ کا انعقاد 18 سے 28 جولائی تک کابل میں ہونا ہے،اس ایونٹ کیلئے مختلف فرنچائزز نے جن غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں،ان میں پاکستان کے کامران اکمل، عمراکمل، بابراعظم، محمد رضوان، رومان رئیس، عمران خان جونیئر، محمد نواز اور سہیل تنویر بھی شامل تھے۔دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے عاطف مشعل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی ایک میچ کابل، دوسرا لاہور کھیلا جانا تھا، کابل میںدہشت گردی کے بعد افغانی حکومت کیساتھ اے سی بی بھی ہرزہ سرائی پر اترا اور باہمی کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جواب میں پی سی بی نے بھی اسی قسم کا اعلان کرنے کے بعد اپنے کرکٹرز کو افغان لیگ کیلیے این او سی دینے سے بھی انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق کمائی کا موقع ہاتھ سے نکل جانے پر قومی ٹیم سے باہر چند ”بیروز گار“ کھلاڑیوں کو مایوسی ہوئی ہے، دیگر کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی کے خیال میں افغانستان جانا درست نہیں تو ہمیں مالی نقصان کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے جبکہ ایک کرکٹر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھی پی ایس ایل میں کسی افغانی کھلاڑی کو شامل کرنے سے گریز کرے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض حکومتی حلقے قبل ازیں بھی ٹوئنٹی 20سیریز کے ایک میچ کیلیے قومی ٹیم کو افغانستان بھجوانے کے حق میں نہیں تھے،کوئی بھی حتمی فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے پر ہی کیا جاتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain