Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
    • راولپنڈی:بینظیر بھٹو ہسپتال میں دو بچے دوران زچگی جاں بحق
    • گلبرگ میں 3جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
    • ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے کمپنیوں سے درخواستیں طلب، 80 ہزار روپے سبسڈی کی تجویز
    • لاڑکانہ:مہنگائی کے ہاتھوں تنگ مسافر خطرناک طریقے سے گاڑیوں کی چھت پر سوار ہیں۔
    • مذاکرات کامیاب رہے’گیس سستی فروخت نہیں کرسکتے:ایسوسی ایشن
    • سیکرٹری داخلہ ،جیل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت کی آج ذاتی حیثیت میں ہائیکورٹ طلبی
    • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے  صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان  کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
    • نیا سمارٹ فون متعارف، فزیکل سوئچ سے کیمرہ اور مائیکروفون بند کرنیکی سہولت
    • پاکستانی سفارتخانے کی باکو انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت، ادبی ورثے کی نمائش
    • سانگھڑ’ بس اور کار کا تصادم، بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
    • صادق آباد پولیس کی کارروائی، 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
    • جرمنی میں پہاڑی پر واقع ہٹلر کے زیر استعمال تاریخی خفیہ عمارت عقاب کا گھونسلا نذر آتش
    • ایل پی جی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف لاہور عوامی رکشہ یونین کے رکشہ ڈرائیورز ٹھوکر مین روڈ پر احتجاج کررہے ہیں ۔
    • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی :ڈھوک رتہ میں نئی گیس پائپ لائن کی تنصیب کے بعد لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکل رہا ہے ۔
    • پنجاب میں پانی، صفائی ‘حفظان صحت سے متعلق بڑی آگاہی مہم شروع کرنیکا فیصلہ
    • تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، مورگاہ کے علاقہ میں کمسن بچی کے علاج معالجہ کے دوران وفات کا معاملہ
    • ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین،پمپ منیجر،ملازم اور ساتھی ملوث نکلے، تینوں ملزمان گرفتار،نقدی 18 لاکھ روپے برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گوشت اور ڈیری میں موجود لیوسین کا حیران کن فائدہ سامنے آ گیا

    By Khabrain Newsمئی 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیمبرج یونیورسٹی کے محققین نے حال ہی میں ایک نیا طریقہ کار دریافت کیا ہے جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ’لیوسین‘ نامی امینو ایسڈ کس طرح مائٹوکونڈریا کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

    سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مائٹوکونڈریا کو اکثر خلیے کے ’’پاور ہاؤس‘‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیوں کہ یہ وہ توانائی پیدا کرتے ہیں جس کی جسم کو اپنے افعال سرانجام دینے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ یہ باریک اسٹرکچرز خلیات کی توانائی کی ضروریات کے مطابق مسلسل اپنی سرگرمیوں کو تبدیل کرتی رہتی ہیں۔

    سائنس دان طویل عرصے سے یہ جانتے ہیں کہ غذائی عناصر اس عمل پر اثر انداز ہوتے ہیں لیکن خلیات ان غذائی عناصر کو کیسے محسوس کرتے ہیں اور ان پر کیا ردعمل دیتے ہیں، یہ بات اب تک واضح نہیں تھی۔

    اب، نئے طریقہ کار کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ لیوسین توانائی کی پیداوار میں شامل بنیادی پروٹینوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جس سے خلیات زیادہ کارکردگی کے ساتھ توانائی پیدا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

    گوشت اور ڈیری میں لیوسین


    لیوسین ایک ضروری امینو ایسڈ ہے یعنی جسم اسے خود پیدا نہیں کر سکتا اور اسے خوراک سے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ یہ پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ ان غذاؤں میں گوشت، ڈیری مصنوعات، پھلیاں اور دالیں شامل ہیں۔

    لیوسین پروٹین بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن نئی تحقیق نے اس کے ایک اور اہم کام کا انکشاف کیا ہے، محققین نے دریافت کیا ہے کہ لیوسین مائٹوکونڈریا کی بیرونی سطح پر موجود کچھ پروٹینز کو ٹوٹنے سے روکتا ہے۔ یہ پروٹین مائٹوکونڈریا تک اہم میٹابولک مالیکیولز کو منتقل کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے توانائی کی مسلسل اور موثر پیداوار ممکن ہوتی ہے۔

    ان پروٹینز کو ٹوٹنے سے بچا کر لیوسین مائٹوکونڈریا کو اعلیٰ سطح پر کام کرنے کے قابل بناتا ہے اور خلیات کو ان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    SEL1L پروٹین کا کردار


    محققین نے ایک کلیدی پروٹین کی بھی نشاندہی کی ہے جسے SEL1L کہا جاتا ہے جو اس عمل کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ عام حالات میں SEL1L خلیے کے معیار کی نگرانی کے نظام کے ایک حصے کے طور پر کام کرتا ہے جہاں یہ خراب یا غلط طریقے سے تہہ شدہ پروٹینز کی نشان دہی کرتا ہے اور انھیں تلف کرنے کے لیے نشان زد کرتا ہے۔

    مطالعے کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ لیوسین SEL1L کی سرگرمی کو روکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر مائٹوکونڈریا کے پروٹینوں کا ٹوٹنا کم ہو جاتا ہے جس سے مائٹوکونڈریا کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور خلیاتی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

    محققین نے مزید کہا کہ لیوسین اور SEL1L کی سطحوں میں ترمیم کرنا توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کی ایک حکمت عملی ہو سکتی ہے۔ لیکن اس حوالے سے احتیاط برتنا ضروری ہے کیوں کہ SEL1L خراب پروٹینز کے جمع ہونے کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو طویل مدت میں خلیے کی صحت کے لیے ضروری ہے۔

    کینسر اور میٹابولک بیماریاں


    محققین کی ٹیم نے انسانی پھیپھڑوں کے کینسر کے خلیات کا بھی معائنہ کیا اور دریافت کیا کہ کینسر سے وابستہ کچھ تبدیلیاں (میوٹیشنز) جو لیوسین کے میٹابولزم کو متاثر کرتی ہیں کینسر کے خلیات کی بقا کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ نتیجہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ راستہ مستقبل میں کینسر کی تحقیق اور علاج کی تیاری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    اس ریسرچ اسٹڈی کی قیادت انسٹی ٹیوٹ آف جینیٹکس اور CECAD ایجنگ ریسرچ ایکسی لینس کلسٹر کے پروفیسر تھورسٹن ہوپ نے کی، اور یہ جریدے ’’نیچر سیل بائیولوجی‘‘ میں شائع ہوا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.