ریاض(آئی این پی)سعودی حکومت نے اپنے فلیگ شپ منصوبے نیوم میں شامل چند متنازع اور
مہنگے منصوبوں کے بعض حصوں کو ختم کرنے کے لئے آئندہ 5سال میں 60ارب ریال، یعنی 16 ارب ڈالرز خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض منسوخ کیے گئے منصوبوں کے ٹھیکیداروں کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کیلئے جرمانے اور دیگر ادائیگیاں کی جائیں گی جس کے باعث منصوبے ختم کرنے پر ہی اربوں ڈالرز خرچ ہوں گے۔نیوم میں پہاڑوں پر برفانی تفریحی مقام، بحیرہ احمر کے ساحلی تفریحی مراکز اور صنعتی زون سمیت متعدد بڑے منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد سعودی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر سیاحت اور دیگر شعبوں کی جانب لے جانا ہے۔منصوبے کا مرکزی حصہ 170 کلو میٹر طویل اور 2 کلو میٹر چوڑا شہر دی لائن تھا جسے صحرا میں سیدھی لکیر کی شکل میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، منصوبے میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک ریل کے ذریعے سفر کی سہولت بھی شامل تھی۔دی لائن کی ابتدائی لاگت تقریبا 500 ارب ڈالرز بتائی گئی تھی تاہم منصوبے کو ابتدا ہی سے شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے غیر حقیقی اور ناقابلِ برداشت قرار دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اب تک نیوم پر 50ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کر چکا ہے جبکہ بعض دیگر رپورٹس میں اب تک ہونے والے اخراجات 64ارب ڈالرز تک بتائے گئے ہیں۔رواں سال جنوری میں فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ بڑھتی ہوئی لاگت اور تاخیر کے باعث نیوم منصوبے کو نمایاں طور پر محدود کیا جا رہا ہے اور حکام اصل منصوبے کے مقابلے میں بہت چھوٹے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سی پی ایل میں معاذ صداقت کا دھماکا کم عمر ترین سنچری میکر کا اعزاز
- میسی کی 49ویں ٹرافی، انٹر میامی نے کیمپینز کپ جیت لیا
- کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا
- پاکستان نے چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
- لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے کے خلاف درخواست مسترد کردی
- مسافر کی طبیعت خراب، اسلام آباد سے مانچسٹر جانے والی پی آئی اے پرواز میں ایمرجنسی
- پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- بارش کے باعث میچ منسوخ، بنگلہ دیش ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- پاکستان کا بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- عزت دار عورت شادی کے بعد بھی اپنے پہلے شوہر کی برائی نہیں کرتی، جو وقت ساتھ گزرا اچھا گزرا، شاید نصیب میں ساتھ اتنا ہی لکھا تھا: ثانیہ مرزا
- ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے ایران جنگ پر اہم ملاقات، اگلے ہفتے نیویارک میں اجلاس
- پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
- پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
- غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
- امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
- مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
- میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
- مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
- شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
