اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جے آئی ٹی کی جانب سے 17 جون کو پیشی اور حدیبیہ پیپر ملز کا ریکارڈ ساتھ لانے کا سمن موصول کرلیا ہے ،وزیراعلیٰ نے قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کر کے تمام دستاویزات مکمل کرلئے ہیں ۔شریف فیملی کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو جے آئی کی جانب سے پیشی کیلئے سمن موصول ہوگئے ہیں ،شہباز شریف نے ہفتہ کے روز دن 11 بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے ، ذرائع نے مزید بتایا کہ سمن موصول ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ طویل مشاورت کی جس میں حدیبیہ پیپرز ملز سمیت تمام دستاویزات کو حتمی شدل دے دی گئی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے موصول ہونے والے سمن میں حدیبیہ پیپرز کا مکمل ریکارڈ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، و زیراعلیٰ شہباز شریف جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کے جواب دینے کیلئے اپنی مکمل تیاری مکمل کر لی ہے۔