لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں روایتی سرنجنز کے استعمال اور خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق یکم جنوری 2027 سے 10 سی سی تک کی روایتی سرنجوں کا استعمال بند ، یکم جنوری سے صرف سنگل یوز والی سرنجیں استعمال کی جاسکیں گی۔ ہیلتھ فسیلیٹیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا موثر انتظام یقینی بنایا جائے ۔ سنگل یوز ڈسپوزایبل اشیا بشمول سرنجز، انفیوژن و ڈرپ سیٹ اور کینولاز کی ری سائیکلنگ کو مکمل طور پر روکاجائے۔ متعدی بیماریوں کے پھیلا کو روکنے کے لیے سرنجز اور ڈرپ سیٹس کا دوبارہ استعمال نہیں گا۔ ایک انجیکشن متعدد مریضوں کو لگانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں و کلینکس کی انتظامیہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کرے ۔
