بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے 2سینئر فوجی افسران کو حکمران کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا۔ یہ اقدام ان اعلانات کے کئی ماہ بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ان افسران کے خلاف قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان 2 افسران میں سے ایک ژانگ یوشیا سینٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی)کے 2وائس چیئرمینز میں سے زیادہ سینئر تھے جس کی وجہ سے وہ چین کے سینئر ترین جنرل تھے۔ چینی وزارت دفاع نے جنوری میں کہا تھا کہ ژانگ اور دوسرے افسر، لیو ژینلی پر نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا شبہ ہے جو کہ چین میں کرپشن کے لیے عام طور پر استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے۔
کمیونسٹ پارٹی
