پنسلوانیا/کھٹمنڈو (نیوز ایجنسیاں)امریکا اورنیپال میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں نے بھارت کا مجرمانہ کردار دنیا بھرمیں ایک بار پھر عیاں کردیا۔ امریکی جریدے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ٹرک کی تلاشی کے دوران غیر قانونی بھارتی شہری سمرن پال سنگھ کو فراڈ کے مقدمے میں گرفتارکرلیا گیا۔ سمرن پال سنگھ کے خلاف فراڈ کے الزامات کے تحت پہلے ہی وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔ دوسری جانب نیپالی جریدے کے مطابق نیپال کے شہردھنوشا میں بھارتی شہری کو 13 لاکھ 60 ہزارکی مشکوک مقامی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا گیا۔مقامی پولیس نے مشکوک سرگرمیوں اورسرحدی نقل وحرکت کے باعث موٹر سائیکل کی تلاشی لے کربھاری رقم برآمد کی۔
بھارتی شہری
