لاہور (نیوز ایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے امن کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں قیام امن کے لئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے افسروں اور اہلکاروں کے جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں امن وامان کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ عالمی یوم امن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ عالمی یوم امن ہمیں برداشت اور رواداری پر عمل پیرا ہونے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پائیدار امن ناگزیر ہے۔امن ترقی اور خوشحالی کی بنیادی ضرورت ہے۔ امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں، خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں۔وزیرعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معاشرے میں امن کے فروغ کے لئے ہر فرد کو اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف ، محبت و احترام کیساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کی کہ خدا کرے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سو، ہردم امن و خوشحالی ہو۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو میں 8 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش اور جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور4 جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کاظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کے لئے بے مثال جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا۔
مریم نواز
بریکنگ نیوز
- روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
- 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
- پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
- وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
- PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
- اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
- لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
- مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
- طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
- خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
- شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
- 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
- شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
- نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
- تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
- وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
- وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
- اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
- انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
- ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
