Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
    • 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
    • پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن، تہران ، اسلام آباد، لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوزایجنسیاں) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کےباعث ایرانی ایئرلائنز کے لیے 23ستمبر سے دنیا بھر میں اپنا فضائی آپریشن جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔جبکہ ایران نے امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود ایران ایئر کی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقاتیں کیں جن میں ایرانی قیادت نے امن کیلئے کاوشوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی۔ واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے ساتھ ایران کے مسئلے پر بات چیت کی گئی ہے۔ چینی انتظامیہ ایران کے مسئلہ میں مکمل طور پر شامل ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق یہ بتا نہیں سکتا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کب تک جاری رہے گی۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائنز کے لیے 23ستمبر سے دنیا بھر میں اپنا فضائی آپریشن جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں تمام ایرانی ایئرلائنز کو عالمی سطح پر کام کرنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوںنے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں کا دائرہ صرف ایرانی فضائی کمپنیوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ بیرون ملک موجود وہ ادارے بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں جو ایرانی طیاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔امریکی وزیر خزانہ کے بقول اگر کوئی ہوائی اڈہ ایرانی طیارے کو ایندھن فراہم کرتا ہے یا اسے لینڈنگ کی سہولت دیتا ہے تو متعلقہ ادارے کو امریکی مالیاتی نظام سے باہر کیے جانے کا خطرہ ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ایرانی ایئرلائنز کے ٹکٹس فروخت کرنے والی کمپنیوں کو بھی امریکی پابندیوں کے تحت سخت کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 8 ستمبر کو ایران کے باقی ماندہ ایئرلائنز سمیت ہوا بازی کے شعبے سے منسلک متعدد اداروں اور کمپنیوں کو بھی پابندیوں میں شامل کیا تھا۔اریکی وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ایرانی پابندیوں پر عمل درآمد کے معاملے میں چینی مالیاتی حکام سے مثبت بات چیت جاری ہے اور چینی حکام اس معاملے میں کافی سرگرم ہیں۔تاحال ایران کی جانب سے ان امریکی پابندیوں اور دھمکیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم ایرانی حکومت نے بارہا ایسی پابندیوں کا سامنا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر ایران کی سرکاری فضائی کمپنی ایران ایئر نے امریکی پابندیوں کی دھمکی کے باوجود عراق کے شہر نجف کے لیے پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایران ایئر کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران، مشہد اور اصفہان سے عراق کے شہر نجف جانے والی پروازیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ایران ایئر کے اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے امریکی دبا کے باوجود نجف کے لیے فضائی رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیا۔ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں مزید مضبوط بناسکتے ہیں، پاکستان اور ایران مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں، امریکی دبا نے مسلم ممالک میں مزید قربت اور روابط کو فروغ دیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانیکے لیے پرعزم ہے، پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران سے تعاون مزید وسعت دیگا۔اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکر گراز ہیں، پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے، ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کیا۔ادھر ایران کے سکیورٹی چیف محسن رضائی نے امریکا کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے تہران کی نئی شرائط سامنے رکھ دیں۔عرب میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں محسن رضائی نے بتایا کہ ایران نے قطری ثالثوں کے ذریعے اپنی شرائط امریکا تک پہنچا دی ہیں، ایران جنگ کے ابتدائی 40دنوں کے مقابلے میں اب زیادہ جنگی تجربہ رکھتا ہے اور امریکا کا زیادہ طاقت ور اور تکلیف دہ حملوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک امریکا اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ایران کی نئی شرائط میں جنگ کا خاتمہ، دونوں ممالک کی خود مختاری کا احترام، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، بحری ناکہ بندی ختم کرنا اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنا شامل ہیں۔جون میں طے پانے والے مفاہمتی معاہدے میں جنگ کا تمام محاذوں پر خاتمہ، ایران کے لیے 300 ارب ڈالرز کے امریکی تعاون سے تعمیرِ نو کے منصوبے، ایرانی تیل کی برآمدات کے لیے پابندیوں میں نرمی اور خطے میں مزید امریکی فوجی تعینات نہ کرنے کی شرائط شامل تھیں۔ایرانی سیکیورٹی چیف نے اس بار امریکا سے جنگی ہرجانے کا مطالبہ نہیں کیا، تاہم جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اب تک جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق پابندی برقرار رکھی ہے، لیکن مستقبل میں صورتِ حال تبدیل ہو سکتی ہے۔محسن رضائی نے یمن کی جنگ میں ایرانی مداخلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن اور سعودی عرب کے درمیان امن کے لیے ثالثی میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے آبنائے باب المندب کو بند کرنے کے امکان کو بھی مسترد کر دیا۔دوسری جانب امریکا نے تاحال ایران کی نئی شرائط پر باضابطہ ردِعمل نہیں دیا ۔امریکی حکام نے خطے کے متعدد ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو سیکیورٹی صورتِحال کے پیشِ نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب قطر کے وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطی میں سلامتی کے لیے خودمختاری کا احترام کریں۔نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر قطر اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے کشیدگی میں اضافے سے متعلق خبردار کیا ہے۔شیخ محمد نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے معاشی اثرات کو زلزلہ قرار دیا ہے، جس کے جھٹکے مشرقِ وسطی کی سرحدوں سے کہیں آگے تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے ایران اور خلیجی ممالک کو شامل کرکے ایک مشترکہ علاقائی سکیورٹی فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے اور اس مقصد کے لیے امریکا زیادہ سے زیادہ دبا کی پالیسی جاری رکھے گا۔مائیک والٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے تو اس کے لیے دروازہ اب بھی کھلا ہے۔ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی نئی جارحیت کا جواب نئے ہتھیاروں اور نئے اہداف سے دیا جائے گا، اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملے کیے تو ہمارے اہداف وہ ہوں گے جو پہلے نشانہ نہیں بنے، امریکا نے حملے دوبارہ شروع کیے تو جواب میں یقینا ہتھیاروں اور جنگ کے جغرافیے میں تبدیلی کریں گے۔علاوہ ازیںپاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ڈرون کو نئے جدید فضائی دفاعی نظام کی مدد سے چند گھنٹے قبل نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی نے تباہ کیے گئے امریکی ڈرون کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔اس سے قبل ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر تکلیف دہ حملے کریں گے۔ایک بیان میں خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی غلطی کی تو خطے میں امریکا کے تمام اڈوں اور مفادات پر کسی غور و فکر اور حد کے بغیر مسلسل، موثر اور تکلیف دہ حملے کیے جائیں گے۔
    ایرانی ایئر لائنز

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے

      اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.