اسلام آ باد(نیوز ایجنسیاں) بطور وزیراعظم شہباز شریف کے ہوتے ہوئے وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال میں 37ہزار
307ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور کے مقابلے میں پی ٹی آئی دورکے تقریباً پونے چار سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار 323ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔شہبازشریف کے پہلے اور موجودہ دور حکومت کے پونے چار سال کی مدت میں پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سال کے مقابلے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 104فیصد زیادہ اضافہ ہوا کیوں کہ بطوروزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے 4سال میں 37ہزار307ارب روپے اورپی ٹی آئی دورحکومت کے تقریباً پونے 4 سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ بطور وزیراعظم شہبازشریف کے پہلے دور اپریل 2022 سے لیکر جولائی 2023 کے 16ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 مہینوں مارچ 2024 سے لیکر جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار 543 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
قرض
