Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
    • 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
    • پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوہاٹ، کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی حالیہ کارروائیوںمیں37 جبکہ پنجگور میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ بلوچستان سے بازیاب کرائی گئی خواتین نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انہیں خودکش بمبار بنانا چاہتے تھے، ادھر فورسز نے بلوچستان سے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58 غیر قانونی مقیم افغان باشندوںکوگرفتار کرلیا ۔خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 37 دہشت گرد مارے گئے۔خیبر پختونخوا میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور تھل کے علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی ہیں، جس میں دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9خوارج ہلاک کردیا جب کہ افغانستان سرحدی علاقے میں 3دہشت گرد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔20ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ اور ہنگو اضلاع میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ گراؤنڈ آپریشن کیا۔ اس کارروائی کے دوران موثر اور درست انگیجمنٹ کے نتیجے میں بھارتی پراکسی فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9خوارج ہلاک ہوگئے۔قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں فتن الخوارج اور اس سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔اس کارروائی کے دوران 3اہداف کو تباہ کیا گیا، جن میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا۔ اس کارروائی میں 28دہشت گرد، متعدد خودکش بمباروں سمیت ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کے مراکز اور ٹھکانوں میں ذخیرہ کیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔سکیوٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کوششیں کی ہیں،تاہم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز کا موجود رہنا پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے اور پاکستان کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ افغانستان سے لاحق ہے۔فورسز کی حالیہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے مراکز کو ہی درست طور پر نشانہ بنایا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی شہری یا غیر متعلقہ نقصان نہ ہو۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت جاری انسدادِ دہشت گردی مہم غضب لِلحق بھرپور انداز میں جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔ادھربلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور کے علاقوں اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جو آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔دریں اثناء سکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران بلوچستان سے بازیاب کرائی گئی خواتین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان المعروف بی ایل اے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بازیاب خاتون صفیہ عبدالخالق نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رابطہ قائم رکھنے کے لیے مجھے ایک موبائل فون دیا تھا اور وہ مجھے خودکش بمبار بننے پر مجبور کر رہے تھے۔صفیہ نے مزید کہا کہ انہوں نے خودکش حملے کی تیاری کے لیے گاڑی چلانا بھی سیکھی تھی، تاہم ریاست اور سکیورٹی اداروں نے مجھے اور خدیجہ کو بحفاظت بازیاب کرایا اور انتہائی باعزت طریقے سے ہمارے خاندانوں کے حوالے کیا۔پریس کانفرنس کے دوران خدیجہ پیر جان نے بھی اہم اعترافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے تھا جو 2022 میں ہلاک ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں کوئٹہ سے اٹھا لیا گیا تھا۔خدیجہ نے نوکنڈی بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں اپنی ماضی کی تمام کارروائیوں پر اپنے تمام بلوچ بہنوں اور بھائیوں سے دل سے معافی چاہتی ہوں۔دونوں خواتین نے سکیورٹی اداروں کی جانب سے ان کی حفاظت اور باعزت واپسی کے اقدامات کو سراہا اور تشدد کا راستہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے 58 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے پاکستان کے راستے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں ہونے والے دھماکے کے مزید دو زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے، جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر رب نواز بھی شامل ہیں، جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک ریڑھی بان لڑکا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ 18ستمبر کو کوہاٹ میں پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید ہوئے تھے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، مقابلے میں 7دہشت گرد مارے گئے تھے۔
    دہشت گرد

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے

      اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.