Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روس میں پیوٹن کی جماعت کی بڑی کامیابی، سپر میجورٹی مل گئی
    • 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز دنیا بھر میں بند ہونے کا امریکی اعلان
    • پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر برونز میڈل جیت لیا
    • وفاقی دارالحکومت میں 22ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے
    • PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے
    • اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی
    • مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا
    • طاقت کا اندھا دھند استعمال، کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جارہا:فضل الرحمن
    • خیبرپختونخوا 37پنجگور میں 4 دہشت گرد جہنم واصل
    • شہباز حکومت کے دور میں قرضوں میں 37 ہزار 307 ارب کا تاریخی اضافہ
    • 2 روز بعد ایرانی ایئر لائنز بند امامریکہ پروازیں جاری رہیں گئیں تہران
    • شہباز شریف مختصر وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے’ٹرمپ سے ملا قات بھی متوقع
    • نیتن یاہو کا اہلیہ سمیت مسجد الاقصی کے کمپاونڈ کے نیچے سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر غم و غصہ
    • تشدد انتشار کا راستہ اپنانے والے ملک دشمن ہیں مریم نواز
    • وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے،عاصم افتخار
    • وفاقی وزیر احسن اقبال ایئرپورٹ پر عام مسافروں کی قطار میں لگ گئے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے سراہا
    • اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
    • انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہیں:مصطفی کمال
    • ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں: خالد مقبول
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لانگ مارچ ہر صورت ہو گا ،اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا سہیل آفریدی

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور،اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے،27ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں پرامن رہنے کی سزا دی جارہی ہے، 5اراکین قومی اسمبلی اور ایک وزیر گرفتار ہیں۔ جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے،27ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، پرامن احتجاج کی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے اور اتنی بڑی تعداد میں لوگ باہر آئیں گے جس کا مخالفین تصور بھی نہیں کرسکتے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کسی قسم کا خوف نہیں، ہر صورت لانگ مارچ ہوگا، جبکہ 25ستمبر کو احتجاج کا تمام پلان ڈسکلوز کردیا جائے گا، یہ ٹیسٹ میچ ہے اورہم ہی جیتیں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارا تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، ہم پرامن اور جمہوری طریقے سے انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر گولی چلائی گئی تو پھر دوسری طرف سے بھی گولی چلے گی، موجودہ صورتِ حال ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی کوشش ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی دہشت گرد نہیں، بندوق کا مقابلہ بندوق سے نہیں کر رہے بلکہ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جوانوں کا مقابلہ بندوق سے نہیں کیا جا رہا، تحریک انصاف انصاف کے حصول کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام آئینی اور سیاسی آپشنز کا استعمال کیا جب کوئی شنوائی نہیں ہوئی تو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔دریں اثناء اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے، سیاسی لوگ بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل کا حل نکل آئے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت آج یا جب بیٹھنا چاہے ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، بڑے بڑے دنیا کے مسائل مذاکرات کی میز پر حل ہوجاتے ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ با اختیار اور فیصلہ کرنے والے لوگ بیٹھیں تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے با معنی مذاکرات ہونے چاہئیں، وزیراعظم ٹیم بنائیں سیاسی لوگ بیٹھیں اور ان مسائل کا حل نکالیں۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ احتجاج اور مارچ ہمارا آئینی حق ہے، پی ٹی آئی کے 5 اراکین قومی اسمبلی جبکہ ایک صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے پشاور میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری پارٹی ہے، ہم پرامن ہیں پرامن رپیں گے اور اس کی ہی سزا دی جارہی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاست کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا، ملک کے لیے سوچیں، تحریک انصاف کے دور میں 12 لانگ مارچ ہوئے کسی کا راستہ نہیں روکا، دو سالوں سے ہمیں لانگ مارچ کرنے نہیں دیا جارہا، کیا احتجاج کرنا ہمارا جمہوری آئینی حق نہیں ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پانچ ایم این اے اور خیبرپختونخوا میں ایک وزیر گرفتار ہے، خیبرپختونخوا میں حکومت تحریک انصاف کی ہے لیکن سکہ کسی اور کا چلتا ہے، ہم اسلام آباد کو سومنات بنانے فتح کرنے نہیں جارہے بلکہ پرامن رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اسلام آباد جائیں گے آئین و قانون کی بالادستی ہوگی، کیا ہم دہشت گرد ہیں ہمیں کہا جارہا ہے دہشت گرد کی طرح نمٹیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں دہشت گردوں کی طرح نہیں آئیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے تعلقات ختم نہیں کیے رابطے ابھی بھی ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے عمران خان کا علاج، کیسوں کی سماعت اور ملاقات کی اجازت ہے۔
    سہیل آفریدی

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIکی طبعیت ٹھیک کردینگے

      اسلام آباد:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

      مکہ معاہدہ عملی مرحلے کے قریب مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹر جلد فعال ہوگا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.