وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے، ماں اور بچے کی صحت، غذائیت، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹلائزیشن اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں فاؤنڈیشن کے تعاون کو بھی سراہا۔

