محمد شہزاد نے شاندار اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
صدرز ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے سابق قومی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر فرسٹ کلاس سنچری بنائی تھی۔
محمد شہزاد نے اپنی دھواں دار اننگز میں 12 چوکے اور 8 چھکے لگائے اور مجموعی طور پر 62 گیندوں پر 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی یہ سنچری فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی آٹھویں تیز ترین سنچری بھی قرار دی گئی ہے۔

