Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب یونیورسٹی نے مختلف مضامین کے طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں
    • مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے
    • لاہور چیمبر انتخابات، کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاسز کے نتائج مکمل وژن الائنس کے 28امیدوار کامیاب
    • ایل ٹی وی’ ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنیکا فیصلہ
    • ڈیفنس سی’غیرملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی’ مقدمہ درج
    • ٹرمپ کی امن تجویز مسترد کرنے کے بعد ایران کا سفارت کاری پر زور
    • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت انسداد جرائم پر اہم اجلاس
    • ڈیفنس: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی ایف آئی آر کا عکس۔
    • اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
    • ویرات کوہلی 2026 کے امیر ترین بھارتی کرکٹرز میں سرفہرست
    • مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر
    • ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
    • پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
    • امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
    • ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
    • فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
    • KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
    • افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
    • مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
    • پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی تمام شواہد کے باوجود دہشتگردوں کی سر پرستی سے سلسل انکار

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد، کوئٹہ ( نیوز ایجنسیاں) افغان طالبان رجیم تمام شواہد کے باوجود دہشت گردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔دوسری جانب پاک افواج نے چمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان  کو ہلاک کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ افغان طالبان رجیم تمام شواہد کے باوجود دہشت گردوں کی سرپرستی سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔ پاکستان میں مارے گئے 260 افغان دہشت گردوں کی نام ،پتے و خاندانی تفصیلات کے ساتھ شناخت ہو چکی ہے، غیر شناخت شدہ اور فعال دہشت گرد اس اعدادوشمار میں شامل نہیں۔ہلاک افغان دہشت گردوں کے جنازے ان کے آبائی علاقوں میں ہوئے اور طالبان رجیم کے عہدیدار بھی جنازوں میں شریک ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دراندازی کرنے والے فتنة الخوارج کے گروپس میں 70 فیصد تک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، طالبان رجیم نے چھوڑا گیا امریکی و نیٹو اسلحہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد وں کو فراہم کیا۔امریکی ساختہ M-4 رائفلیں، ریمنگٹن، سنائپر رائفلیں اور نائٹ وژن ڈیوائسز اب دہشت گردوں کے زیرِ استعمال ہیں۔خیال رہے کہ 2026 میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی میں 1,327 پاکستانی شہید اور 2,484 زخمی ہو چکے ہیں، بھارت کی پشت پناہی سے فتن الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے پاکستان کے خلاف سرحد پار دہشتگردی میں سرگرم ہیں۔دریں اثناء پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا موثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔قبل ازیں سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنة الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ضلع کیچ کے علاقے مزابند رینج میں فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے مصدقہ اطلاعات پرپاک ایران سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل وحرکت کا پتہ لگایا، سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی ایران فرارہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
    طالبان رجیم

     

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

      پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم

      KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.