لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی میں ایک اور غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔ آذربائیجان کی رہائشی20 سالہ لڑکی چند روز قبل لاہور آئی تھی، ڈیانا نامی لڑکی کو 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئیں۔کیفے میں لڑکیوں کے3 مرد دوست پہلے سے موجود تھے۔کیفے میں وقت گزارنے کے بعد ملزمان غیر ملکی لڑکی کو فلیٹ پر لے گئے، فلیٹ پر غیر ملکی لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان رات بھر لڑکیوں کو مبینہ جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ایئرپورٹ کے پاس چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کر دی۔
