لاہور(این این آئی)ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ کے لیے باڈی کیمرے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔یہ فیصلہ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 303ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد اورنگزیب، ایڈیشنل سیکرٹری قلندر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز محمد سہیل، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر معیز، ڈی جی ڈرگ کنٹرولر سمیت فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اگر مانیٹرنگ بہتر کرنی ہے تو نظام کو مضبوط کرنا ہوگا جبکہ باڈی کیمروں کی مدد سے بہت سی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے گا۔صوبائی وزیر صحت نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے جبکہ عطائیوں اور جعلی ادویات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
- نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
- KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
- ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
- مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
- ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
- تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
- پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
- شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
- گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
- 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
- صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
- عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
- میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ملازم نے ٹیپو روڈ راولپنڈی کے ہوٹل سے کھانا کھانے سے صعیف العمر شخص کی حالت غیر ہوگئی
- ختم نبوت کے مقدس عقیدہ کا تحفظ ہر مسلمان کا لازمی فریضہ ہے: اکرام الحق
- ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- سگریٹ نوشی کے بغیر بھی پھیپھڑے متاثر کرنے والی 7 عادات
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
