راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ملازم نے ٹیپو روڈ راولپنڈی کے ہوٹل سے کھانا کھانے سے صعیف العمر شخص کی حالت غیر ہوگئی ہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صعیف العمر شخص محمد اسلم ولد نور محمد جو میونسپل کارپوریشن کا ریٹاہرڈ ملازم ہے اور موتی محل کے قریب کرایے پر کمرہ لے کر رہاہیش پذیر ہے ۔ محمد اسلم کے مطابق دو روز قبل اس نے راجہ فوڈ ہوٹل محلقہ موتی محل سینما سے دو روز قبل کھانے میں قیمہ کھایا جس سے اس کی طبعیت خراب ہوی گذشتہ شب حالت غیر ہونے پر اہل محلہ بذریعہ 1122 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج معالجہ کے لیے گے ڈاکٹرز کی فوری طبعی امداد سے محمد اسلم کی جان تو بچ گء لیکن تاحال وہ مکمل صحت یاب نہ ہو سکا ۔ اہل علاقہ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا راجہ فوڈ ہوٹل کے غیر معیاری کھانے سے صعیف العمر شخص شدید بیمار ہے۔ ہوٹل انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
