حضرو (نمائندہ خبریں)ختم نبوت کے مقدس عقیدہ کا تحفظ اور پرچار ہر مسلمان کا لازمی فریضہ ہے اور ناموس رسالت کی خاطرہم ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں اور تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور ناموس رسالت کے قانون کو ختم کرنے کی کوششوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ عید گاہ روڈ حضرو میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما قاری اکرام الحق ، مولانا قاضی محمد ثاقب الحسینی، شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق محسن، جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم، مولانا محمد مسعود اختر ضیا اور دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس عظیم الشان کانفرنس میں علاقہ چھچھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز علما کرام، صاحبزادہ مولانا محمد ادریس، شیخ الحدیث مولانا سلطان محمود، مولانا محمد نعیم قاسمی،مولانا شبیر احمد،مو لانا سعید الرحمان رحمانی،مولانا محمد فرقان، مولانا عبد الحق، مولانا عبدالقدوس، مفتی عبد الحفیظ، مولانا انجم جاوید،مولانا عبدالرحمان،مولانا ضیا المحسن، مولانا دلنواز،مولانا عالم زیب، مولانا مطیع الرحمان، مولانا احسان الحق، قاری محمد سلیمان،مولانا محفوظ الرحمان، مولانا عبدالرحمان،قاری غلام مرتضی،مولانا محمد صفدر، مولانا حمید الحسن، مولانا انیس احمد، قاری محمد آصف، مولانا محمد افضال، مولانا محمد اسامہ، مولانا وحید الحسن، مولانا رحمت اللہ،مفتی احمد حسن، مولانا فیض الرحمان، حافظ ہارون الرشید، مولانا حفیظ الرحمان، مولانا سیف الرحمان،مولانا خائستہ سعید، مولانا حفیظ الرحمان سیاسی راہنماں میں ڈاکٹر اشرف بٹ، طلال بٹ، نزاکت حسین، احمد نزاکت خان، نصیر خان جدون، حاجی احسان احمد خان، سرفراز ڈار،طارق نواز، تاجر راہنماں میں حاجی ابرار حسین، حاجی نعیم خان سمیت علاقہ چھچھ کے مدارس کے مہتممین حضرات اور دیگر علما کرام اور سیاسی و سماجی راہنماں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے مقدس مشن کے لئے ہمارے اکابرین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہمارے اکابرین نے مل کر جدوجہد کے ساتھ جھوٹے مدعی نبوت مرزا قادیانی اور اس کے ماننے والوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر کافر قرار دے کر ثابت کر دیا کہ امت مسلمہ میں نبی آخر الزمان کے بعد جو شخص بھی جھوٹی نبوت کا دعوی کرے اس کا تعاقب کیا جاتا رہے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مقدس اور اہم مشن کے لئے ہمیشہ قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ نبی اکرم ۖ کا ادب اور آپ کی ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے اس موقع پر مقررین سمیت کانفرنس کے شرکا نے جامعہ اسلامیہ کے بانی ممتاز علمی و مذہبی شخصیت مولانا محمد ایوب مرحوم کی گرانقدر دینی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کے صاحبزادگان قاری محمد اسماعیل، مولانا سعید الرحمان رحمانی، مولانا محمد مسعود اختر ضیا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عظیم الشان کانفرنس کی کامیابی پر ان کو اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضروکے تمام ذمہ دار اوں اور اراکین کو مبارک باد پیش کی آخر میں پیر طریقت مولانا قاضی ثاقب الحسینی نے اختتامی دعا کروائی
