Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
    • جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
    • اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
    • نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
    • KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
    • ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
    • مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
    • ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
    • تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
    • شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
    • گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
    • 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
    • صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
    • عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
    • میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ملازم نے ٹیپو روڈ راولپنڈی کے ہوٹل سے کھانا کھانے سے صعیف العمر شخص کی حالت غیر ہوگئی
    • ختم نبوت کے مقدس عقیدہ کا تحفظ ہر مسلمان کا لازمی فریضہ ہے: اکرام الحق
    • ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین’ امریکہ کاسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق

    By Khabrain Newsستمبر 27, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(این این آئی)چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ وائٹ
    ہائوس میں چائے کی نشست میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے چین’امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ طور پر باہمی احترام، انصاف اور برابری کی سطح پر تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین-امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے،صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر تاریخ کے لیے جوابدہ ہونے کے جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کی تاریخ میں ایک شاندار باب رقم کرنے کے خواہاں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا امریکہ کا یہ سرکاری دورہ تعمیری اور انتہائی کامیاب ہے۔ دونوں فریقوں نے چین-امریکہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور متعدد مثبت نتائج حاصل کیے، جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مل کر چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کی رہنمائی کرنے کے منتظر ہیں۔ چائے کی نشست کے بعد شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ امریکہ کے نیشنل آرکائیوز روانہ ہوئے۔ دونوں ممالک کے صدارتی جوڑوں نے ایک ساتھ آرکائیوز کے مرکزی ہال میں داخل ہو کر وہاں موجود آرکائیوز اور اہم نمائشی اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔شی جن پنگ نے کہا کہ آرکائیوز میں آبا اجداد کی حکمت محفوظ اور مستقبل کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چین اور امریکہ کی تاریخ و ثقافت، سماجی نظام اور ترقی کے راستے مختلف ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہش مشترک ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے اختلافات کو تسلیم اور ان کا احترام کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور باہمی استفادے کو فروغ دینے، مشترکہ نکات تلاش کرنے، تعاون کی فہرست کو وسیع کرنے اور اختلافات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے سے چین-امریکہ تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔دورے کے دوران ٹرمپ نے شی جن پنگ کو وائٹ ہائوس کی ایک گیلری کا اچانک دورہ کروایا اور وہاں نصب اپنی ایک دیوہیکل تصویر بھی دکھائی۔دوسری جانب متعدد بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعوی بھی کیا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویروں کو بعد ازاں اے آئی سے تبدیل کر کے سوشل ٹروتھ پر پوسٹ کیا۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا

      شہبازشریف سے پاکستانی نژادساجد تارڑ اور میاں عرفان یعقوب کی ملاقات

      ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

      تازہ ترین

      ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں

      ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ بندی کی ایرانی تجویز مسترد کردی

      بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا

      پی آئی اے پر سامان کی تاخیر سے ترسیل پر ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکا 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.