پیرس(خرم شہزاد سے) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان بزنس فورم یورپ و سی ای او شمع انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے اقدامات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی، ملکی برآمدات کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران سردار ظہور اقبال نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور کاروباری و معاشی شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے مسائل کا حل ملکی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے۔ سردار ظہور اقبال نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانے، برآمدات میں اضافہ کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی کاروباری برادری کو پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط معاشی روابط میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان موثر رابطہ پاکستان کے لیے نئی تجارتی اور سرمایہ کاری کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی برآمدات کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاکستان کی ترقی اور مثبت تشخص کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر سردار ظہور اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سردار ظہور اقبال نے اس موقع کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرنا نہ صرف ان کے لیے اعزاز ہے بلکہ یہ پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور قیادت کا بھی عکاس ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا منشیات فروشی عام ، جرائم کی شرح میں اضافہ،شہری پریشان
- جسٹس راجہ سعید اکرم 30 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے
- اسلام آبدا میں پی ٹی آئی دھرنے میں لڑنے کیلئے نوجوان بھرتی کرنے والا شخص گرفتار ، تین ساتھی فرار
- نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیاعوام کو لوٹنیمیں مصروف
- KPاسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ واضح سپیکر کی اجازت قرار
- ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لی
- مورگاہ پولیس کی پتنگ سپلائر کے خلاف کارروائی، پتنگ سپلائر گرفتار، 130 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمد
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 3 افراد کو حراست میں لے کر اڑھائی کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد کر لی
- ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر افراتفری پھیلانے والوں کو ٹریس کر کے محض گرفتار کرنا کافی نہیں
- تھانہ پھگواڑی پولیس کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت
- پی ٹی آئی لانگ مارچ میں تعینا ت پولیس اہلکا ر غا زی بھروتھا نہر میں گر کر ڈو ب گیا
- شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، شیخوپورہ کا دورہ کیا
- گاؤں سقہ آباد میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچے جاں بحق
- 12 سال کی عمر میں اسمارٹ فون، بچوں میں کھانے کی خرابیوں کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
- صحت کے مثر نظام میں فارماسسٹس کا کردار نہایت اہم ہے:جہانگیر مجددی
- عوامی فلاح کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے:سلمان غنی
- میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ملازم نے ٹیپو روڈ راولپنڈی کے ہوٹل سے کھانا کھانے سے صعیف العمر شخص کی حالت غیر ہوگئی
- ختم نبوت کے مقدس عقیدہ کا تحفظ ہر مسلمان کا لازمی فریضہ ہے: اکرام الحق
- ایمان مزاری اور ہادی علی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو شوکاز جاری
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
