نیویارک (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے دور
اندیش اقدام گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوکا پختہ حامی ہے اور اس کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے،جی ڈی آئی 2030 تک مکمل ہونا ہے، اس کے اہداف کے حصول کیلئے اب بھی کافی چیلنجزدر پیش ہیں، شدید موسمیاتی آفات ، خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے نے ترقی پذیر ممالک کی کامیابیوں کو پھر خطرے سے دوچار کر دیا ہے، ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط کثیر الجہتی تعاون کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی میزبانی میں عالمی ترقیاتی اقدام پر اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے عروج کے دوران 5 سال قبل صدر شی جن پنگ نے عالمی ترقیاتی اقدام(گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو)پیش کیا تھا، یہ ایک ایسا دور اندیش اقدام تھا جو اپنے وقت سے کہیں آگے تھا، آج دنیا صدر شی جن پنگ کے اس فیصلے کے پس منظر میں کار فرما دانائی اور بصیرت کو تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2030کی اس اقدام کی مقررہ مدت پوری ہونے میں اب 4برس رہ گئے ہیں جبکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت اب بھی ناکافی اور سست ہے ، پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے مالی وسائل کی بڑھتی ہوئی کمی ، بار بار آنے والی اور پہلے سے زیادہ شدید موسمیاتی آفات ، خوراک اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے نے ترقی پذیر ممالک کی کئی دہائیوں کی کامیابیوں کو ایک بار پھر خطرے سے دوچار کر دیا انہوں نے کہا کہ مثر جنگ بندی خاندانوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا موقع دے سکتی ہے جبکہ امن معاہدہ مہاجرین کی واپسی کی راہ ہموار کرسکتا ہے، تاہم انسانی ہمدردی کے ادارے جنگ کے نتائج سے نمٹ سکتے ہیں امن قائم نہیں کرسکتے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی کارروائی میں 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات کی برآمدگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نیوی کا کردار اہم ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے پاکستان نیوی کے افسران اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور نگرانی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان نیوی کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں،پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندر کے ذریعے غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پاکستان نیوی کا کردار اہم ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پْرعزم ہے کہ پاکستان کو ایک محفوظ، پْرکشش اور مسابقتی سیاحتی مقام کے طور پر دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے،پاکستان کا معتدل موسم، پہاڑی علاقوں کی پْرفضا آب و ہوا اور خوشگوار وادیاں عالمی سیاحت کو متوجہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں،مذہبی سیاحت کے حوالے سے پاکستان سکھ مت، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے لیے تاریخی اور اہم مقدس مقامات کا مسکن ہے۔ عالمی یومِ سیاحت 27 ستمبر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد اور سیاحوں کے ذوقِ تحقیق و تجسس اور شوقِ سیر و سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
- پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
- امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
- ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
- فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
- KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
- افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
- مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
- پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
- وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
- پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے خواجہ آصف
- :IMFچوتھے جائزہ مذاکرات کا سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان
- افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹو
- کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا خیرمقدم
- حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں سہیل آفریدی
- بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ،صائمہ سلیم
- پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے’کل ذمہ دارسنبھال لیںگے
- اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا : رانا ثنااللہ
- سہیل آفریدی انتظامی اور سیاسی طور پر فارغ ہوچکے: عطا تارڑ
- وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
