نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر پروپیگنڈا اور دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کرچکا ہے، بھارت ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت کرتا ہے۔صائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان نے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے ہیں، کلبھوشن یادیو اور نکھل گپتا کے مقدمات بھارت کے خلاف واضح ثبوت ہیں، بھارت دہشت گردی اور بیرون ملک کارروائیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر نہ ماضی میں بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔
