اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا جرم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لاتعلقی ہے بلکہ بھتے کی صورت میں مالی وسائل مہیا کرنا ہے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو محض پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمی، احتجاج یا لانگ مارچ کے تناظر میں دیکھنا اصل مسئلے سے نظریں چرانے کے مترادف ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آخر ایک صوبائی حکومت کی جانب سے کب تک وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی کی کوششیں ہوتی رہیں گی؟ آخر صوبائی حکومت پر براجمان پارٹی کب تک ملک کے وفاقی اداروں کے ساتھ مسلسل محاذ آرائی جاری رکھے گی اور اس کے کیا نتائج نکلیں گے؟انہوں نے مزید پوچھا کہ کیا خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرے کے مقابلے میں صوبائی حکومت نے اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داری پوری کی ہے؟خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت پختونخواہ میں بنی ہے، ایک ہی ایجنڈا رکھا ہے، اپنی جیبیں گرم کرنا، سرکاری خزانہ لوٹنا، لوٹ کے مال کا حصہ لیڈرشپ کو پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے جنازوں میں صوبائی حکومت کی عدم موجودگی، ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ یکجہتی سے انحراف، دہشت گردی کے لیے سازگار بیانیہ بنانا اور سہولت کاری، پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد میں مطلوبہ اضافے سے غفلت، اور ضم شدہ اضلاع میں مثر گورننس پر عمدا کوئی توجہ نہ دینا جیسے انتظامی معاملات بھی زیرِنظر رکھنے چاہئیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
- پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
- امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
- ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
- فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
- KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
- افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
- مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
- پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
- وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
- پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے خواجہ آصف
- :IMFچوتھے جائزہ مذاکرات کا سٹیٹ بینک حکام کی بریفنگ پر اظہار اطمینان
- افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلاول بھٹو
- کل جماعتی حریت کانفرنس کا وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنیکا خیرمقدم
- حکمران ہماری اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں رکاوٹ کھڑی کر رہے ہیں سہیل آفریدی
- بھارت ریاستی سطح پر دہشتگردی کی پشت پناہی میں ملوث ،صائمہ سلیم
- پاکستان کیلئے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے’کل ذمہ دارسنبھال لیںگے
- اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنیکا فیصلہ کرلیا : رانا ثنااللہ
- سہیل آفریدی انتظامی اور سیاسی طور پر فارغ ہوچکے: عطا تارڑ
- وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
