واشنگٹن (آئی این پی)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ریپبلکن ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حلقوں کے عوام کی نمائندگی کریں اور ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کریں۔برنی سینڈرز کا یہ بیان امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ جاری رکھنے کے اختیار کو محدود کرنے والی ڈیموکریٹس کی قرارداد مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکی عوام کی بڑی اکثریت ایران میں جاری جنگ ختم کرنا چاہتی ہے، تاہم آج تقریبا تمام ریپبلکن ارکان نے ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہو کر جنگ جاری رکھنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔انہوں نے ریپبلکن ارکان سے سوال کیا ہے کہ وہ کب اپنے حلقوں کے عوام کی نمائندگی کریں گے اور جنگ کی مخالفت کرنے کا حوصلہ دکھائیں گے؟واضح رہے کہ سینیٹ نے قرارداد 50 کے مقابلے میں 49 ووٹوں سے مسترد کی، قرارداد کے حق میں 4 ریپبلکن سینیٹرز نے ووٹ دیا۔قرارداد میں صدر ٹرمپ سے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے یا کانگریس سے جنگ کی اجازت لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب یونیورسٹی نے مختلف مضامین کے طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں
- مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے
- لاہور چیمبر انتخابات، کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاسز کے نتائج مکمل وژن الائنس کے 28امیدوار کامیاب
- ایل ٹی وی’ ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنیکا فیصلہ
- ڈیفنس سی’غیرملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی’ مقدمہ درج
- ٹرمپ کی امن تجویز مسترد کرنے کے بعد ایران کا سفارت کاری پر زور
- ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت انسداد جرائم پر اہم اجلاس
- ڈیفنس: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی ایف آئی آر کا عکس۔
- اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
- ویرات کوہلی 2026 کے امیر ترین بھارتی کرکٹرز میں سرفہرست
- مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر
- ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
- پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
- امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
- ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
- فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
- KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
- افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
- مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
- پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
