نیویارک(این این آئی)نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی آمد اور تقریر کے موقع پر باہر شدید احتجاج دیکھنے میں آیا جہاں فلسطینی نسل کشی پر شدید نعرے بازی کی گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ احتجاج نیتن یاہو کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کیا گیا جہاں مظاہرین نے اسرائیلی حکومت اور فوج کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ احتجاج میں نیتن یاہو پتلے کو قیدیوں کے لباس میں دکھایا گیا تھا اور اس پر شیطان کا نام درج تھا۔ بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے اس پتلے کو پھانسی بھی دی گئی۔مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف انتہائی سخت اور دھمکی آمیز نعرے بھی لگائے۔ بعض افراد نے سر پر ایسے تھیلے پہن رکھے تھے جن پر پھندوں کی تصاویر چسپاں تھیں۔احتجاج کے شرکا نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان میں سے بعض پر اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گویر کے خلاف بھی سزائے موت اور پھانسی کے مطالبے درج تھے۔احتجاج میں اسرائیل کو نازی ازم سے تشبیہ دینے والی علامتی تصاویر بھی دکھائی گئیں جبکہ ایک پلاسٹک کے خنزیر کے سر کو بی بی کے نام سے ایک ڈنڈے پر نصب کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے باہر مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف بھی نعرے لگائے اور فلسطینی انتفاضہ کے حق میں نعرے بلند کیے۔احتجاج کے اگلے حصے میں خون آلود چادروں میں لپٹی بچوں کی گڑیوں کے ذریعے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگ کے اثرات کی علامتی منظرکشی بھی کی گئی۔واضح رہے کہ نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران، غزہ، حماس، قطر اور ترکیہ سمیت اسرائیل کے ناقدین پر سخت تنقید کی اور غزہ میں اسرائیل پر عائد نسل کشی کے الزامات کو مسترد کیا۔
بریکنگ نیوز
- مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ترقی کے بھارتی دعووں کی حقیقت کھل کر سامنے
- لاہور چیمبر انتخابات، کارپوریٹ و ایسوسی ایٹ کلاسز کے نتائج مکمل وژن الائنس کے 28امیدوار کامیاب
- ایل ٹی وی’ ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والوں کا کریمینل ریکارڈ چیک کرنیکا فیصلہ
- ڈیفنس سی’غیرملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی’ مقدمہ درج
- ٹرمپ کی امن تجویز مسترد کرنے کے بعد ایران کا سفارت کاری پر زور
- ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت انسداد جرائم پر اہم اجلاس
- ڈیفنس: غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی ایف آئی آر کا عکس۔
- اوپن اے آئی کے بے قابو بوٹس کی امریکی حکومتی اداروں کی ویب سائٹس میں مداخلت
- ویرات کوہلی 2026 کے امیر ترین بھارتی کرکٹرز میں سرفہرست
- مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر
- ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی
- پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشٹی ایٹو کی مکمل حمایت کی توثیق کرتا ہے وزیراعظم
- امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین دن قیام کریں گے
- ایران کی سعودی اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش
- فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات’دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
- KP خود کش حملہ فائرنگ شہید13 بلوچستان میں 13 دہشتگرد ہلاک 18 مزدور اغوا
- افغان سر زمین سے دہشتگردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہی خارجہ اسحاق ڈار
- مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحتمند’ زخم بھی ٹھیک ہو چکے ہیں: ایرانی صدر
- پینٹاگون پر سائبر حملہ’ 40 لاکھ فوجی اہلکاروں کا ڈیٹا لیک ہونیکا دعویٰ
- وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی کی مریم نواز شریف
