راولپنڈی (سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 1 کلو 480 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 08 لیٹر شراب برآمد کی، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
