لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت کینٹ ڈویژن کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی کینٹ، سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں شہر بھر کی سکیورٹی، لاء اینڈ آرڈر بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سٹیٹ کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور شہریوں اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ کینٹ ڈویژن پولیس کو نقب زنی، سرقہ کی وارداتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ گداگری سماجی برائیوں کی جڑ، پیشہ ور گداگروں کا خاتمہ کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین و بچوں سے متعلق واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے ایس پی کینٹ کو کرائم کے لحاظ سے جنرل ہولڈ اپ کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے کہا کہ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد یکسو کریں۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازوں، قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون کریں اور ڈالہ کلچر، اسلحہ کی نمائش کسی صورت قبول نہیں ان کے خلاف کارروائیاں کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرایہ داروں کا اندراج، نجی ملازمین، ہوٹل آئی، ای گیجٹ لازمی کریں۔ تھانوں کے کیمروں سمیت دیگر آلات ورکنگ حالت میں رکھیں۔ فیصل کامران نے کہا کہ غروب آفتاب کے بعد خواتین کو تھانوں میں انکوائری کیلئے ہرگز مت بلائیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن پر زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔ ملوث افسران واہلکاروں کو حوالات کی ہوا کھانا پڑے گی۔
بریکنگ نیوز
- قبضہ مافیا کی فہرست نیب کو دی ہے جلد کارروائی ہوگی:مینجر اوقاف
- پنجاب پولیس فنڈز کی کمی کے باعث مختلیف انتظامی و ترقییاتی امور متاثر ہونےلگے
- جناح ہسپتال لاہور میں کارنیا ٹرانسپلانٹ سروس شروع کردی گئی
- ایران جنگ بہت جلد جیت جائیں گے: ٹرمپ
- فرانس میں پاکستان کی سفیر زہرا بلوچ کی فورم کے اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت
- پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کی مدت اور فیس میں تبدیلی کی تجویز
- اسلامپورہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، 2 پتنگ باز گرفتار
- ایم ون موٹر وے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاورکے لیے بحال
- اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش رین ایمرجنسی نافذ
- رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر اُلٹ گئی، 11 افراد زخمی
- پنجاب میں سکشن ہڈز کے بغیر چلنے والے شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ
- فکری دہشت گردی عملی دہشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے: طاہر اشرفی
- سابق چیئرمین نادرا طارق ملک دنیا کے 50 اہم ڈیجیٹل رہنمائوں میں شامل
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- فنڈ کی عدم دستیابی سیاحت کو فروغ دینے کا خواب چکنا چور 91 ترقیاتی سکیمیں نا مکمل
- غزہ جنگ کیخلاف احتجاج آئرلینڈ کے پیزٹے نے اسرائیل کامیچ دکھانے سے انکار کر دیا
- چین کے خلائی سٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
- 100سے زائد ادویہ کی عدم دستیابی مریضوں کو جان بثانے کے لا لے
- خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید
- خیبر پختونخوا کے 37مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
