Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
    • اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • کراچی، پولیس اہلکار بن کر غیرملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
    • مالیاتی فراڈ کی سکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم
    • بلدیاتی الکیشن امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی افسروں عملے کی تربیت
    • دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
    • شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ کا سامان چوری
    • کالے بچھوؤں کی فروخت کے 24 ارب روپے بینکوں میں پھنس گئے
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
    • لاہور:دکاندار نے ایل پی جی گیس سلنڈر فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
    • سعودی عرب ، توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار سری لنکن شہری کی سزائے موت منسوخ
    • جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والےروبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
    • نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
    • آئی جی پنجاب سے کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت 6افسران کی ملاقات
    • پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
    • سیہون ہسپتال کے وارڈ میں سانپ داخل، مریضوں میں خوف و ہراس
    • جاپان میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز آج سے ہو گا
    • دنیا بھر میں خوراک کا عالمی د ن کل منایا جائے گا
    • لاہور:دی نالج آف آرٹ اکیڈمی کے زیراہتمام خواتین خطاطی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حوثیوں کے نئے حملے سعدی اتحاد کا 6 میزائل 5 ڈرونز تباہ کرینکا دعوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض، صنعا، واشنگٹن، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) حوثیوں نے سعودی عرب پر نئے حملے کئے، سعودی فوجی اتحاد نے 6 میزائل اور 5ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ریاض میں ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی، 15گھروں کو نقصان پہنچا، ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر اردوان کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں، سعودی عرب پر حملوں کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔دوسری جانب سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے بعد پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل ، 77تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق منگل و بدھ کی درمیانی رات ریاض میں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جب فضائی دفاعی نظام نے شہر کے اوپر موجود دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ عرب اتحاد نے مختلف علاقوں میں چھ کروز، دو بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرونز مار گرائے۔میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ 15 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ترک صدر اردوان کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں، سعودی عرب پر حملوں کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ صدر اردوان وہی کچھ کریں گے جو میں ان سے کرنے کو کہوں گا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے بارے میں بہت جلد کوئی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے ۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق حوثی جنگجو چین سے فراہم کردہ پرزوں کی مدد سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا میزائل بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جس سے خطے میں ان کی فوجی صلاحیت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلحے کی ترسیل اور تنازعات میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا جائزہ لینے والے ادارے کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ حوثیوں نے ایک چینی سپلائر سے ایسے مختلف پرزے حاصل کیے جو ایران کے جدید اور طاقتور میزائلوں میں سے ایک، خیبر شکن، کی طرز پر میزائل تیار کرنے میں استعمال ہوسکتے ہیں۔خیبر شکن ایران کا درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں کی جانب سے تیار کئے جانے والے مجوزہ میزائل کی رینج تقریبا 1,200 میل، یعنی لگ بھگ 1,930 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر حوثی گروپ اس فاصلے تک مار کرنے والا میزائل تیار کرنے میں کامیاب ہوگیا تو سعودی عرب کا پورا علاقہ اور اسرائیل بھی اس کی ممکنہ رینج میں آسکتے ہیں۔ دریں اثناء سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر حوثیوں کے حملوں کے باعث فلائٹ آپریشن محدود سطح پر آنے کی وجہ سے پاکستان کی پروازیں بھی کم ترین سطح پر آگئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے 114 پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں جبکہ 77 میں تاخیر ہوئی۔ریاض ائیرپورٹ کی بندش سے بدھ کے روز بھی پاکستان سے ریاض کی 28 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ ریاض ائیرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک کیلئے بند ہے۔ادھر پی آئی اے نے ملتان سے ریاض کی پرواز پی کے 765 متبادل ائیرپورٹ کیلئے روانہ کی،کراچی سے جدہ کی 2، سیالکوٹ اور ملتان سے دمام کی ایک، ایک پرواز منسوخ اور لاہور مدینہ کی پروازوں ایس وی 724، 725 میں 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے اسکردو کی 4 پروازوں میں ڈھائی سے 3 گھنٹے تک تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی 5 پروازوں میں 3 سے 8 گھنٹے تک اور کراچی سے اسلام آباد کی 7 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوگئیں۔یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کی تنصیبات، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دارالحکومت میں واقع آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں آرامکو کے مرکزی دفتر کی عمارت کو منگل کی شب حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ادھریمنی حکومت نے حوثی باغیوں کی جانب سے مبینہ طور پر چینی ساختہ ٹیکنالوجی اور آلات کو ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کرنے کا معاملہ چین کے ساتھ اٹھایا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسی دوہرے استعمال کی حامل مصنوعات سے متعلق بات چیت ہوئی ہے جنہیں شہری مقاصد کے علاوہ فوجی سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کے ہتھیاروں کی تیاری میں چینی ٹیکنالوجی کے استعمال پر چینی حکام نے تحقیقات کے لیے معلومات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔یمنی وزیر خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ چین نہ صرف ہمارا ایک اچھا شراکت دار ہے بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت بھی کرتا ہے۔اس سے قبل تنازعات میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا سراغ لگانے والے ادارے کانفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ حوثی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جدید بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ حوثی مبینہ طور پر ایران سے منسلک سپلائی نیٹ ورکس سے آگے بڑھ کر دوسرے ذرائع سے بھی پرزے حاصل کررہے ہیں۔ بعض میزائلوں کے مخصوص پرزوں کے ساتھ ایسی شپنگ دستاویزات ملنے کا دعوی کیا گیا جن میں چینی سپلائر کا نام درج تھا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی ان الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔ چین کی جانب سے ان مخصوص دعوں پر باضابطہ ردعمل کی تفصیلات بھی دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازع مزید شدت اختیار کررہا ہے۔ سعودی عرب بھی یمنی حکومت کا اہم اتحادی ہے۔
    حوثی حملے

    Khabrain News

      Keep Reading

      خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم

      اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔

      ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.