کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کالے بچھوؤں کی فروخت کے عوض پاکستانی بینکوں میں منتقل ہونے والی مبینہ طور پر 24 ارب روپے کی رقم جاری نہ کیے جانے سے متعلق درخواستوں پر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر فریقین کو ایک ماہ میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے جرمن کمپنی کو بچھو فروخت کیے، جس کے عوض قانونی بینکاری ذرائع سے رقم پاکستان منتقل کی گئی، تاہم متعلقہ بینک تاحال رقم جاری نہیں کررہے۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو محمد صدیق، رضی، ریاض احمد اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ساجد محبوب ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پاکستانی شہریوں نے جرمن کمپنی کو تقریباً 23 ارب روپے مالیت کے کالے بچھو فروخت کیے تھے، جبکہ 2014ء کے معاہدے کے تحت کمپنی نے بارکلیز بینک کے ذریعے 24 ارب روپے پاکستانی بینکوں میں منتقل کیے۔ ان کے مطابق رقم کی منتقلی کے باوجود درخواست گزاروں کو ادائیگی نہیں کی جارہی۔درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بچھوؤں کی فروخت اور اس کے عوض حاصل ہونے والی رقم کی منتقلی قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئی اور زرمبادلہ قومی خزانے کے حوالے کیا گیا، تاہم متعلقہ بینک غیر ملکی ترسیلات کی وصولی، تصدیق اور رقم کی فراہمی کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ رقم کی عدم ادائیگی کے معاملے پر نجی بینکوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسٹیٹ بینک کے کسی سینئر افسر کے ذریعے معاملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، تاکہ رقم کی منتقلی، وصولی اور ادائیگی میں تاخیر کی وجوہات سامنے آسکیں۔
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
- اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- کراچی، پولیس اہلکار بن کر غیرملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
- مالیاتی فراڈ کی سکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم
- بلدیاتی الکیشن امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی افسروں عملے کی تربیت
- دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
- شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ کا سامان چوری
- کالے بچھوؤں کی فروخت کے 24 ارب روپے بینکوں میں پھنس گئے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
- لاہور:دکاندار نے ایل پی جی گیس سلنڈر فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
- سعودی عرب ، توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار سری لنکن شہری کی سزائے موت منسوخ
- جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والےروبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
- نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
- آئی جی پنجاب سے کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت 6افسران کی ملاقات
- پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
- سیہون ہسپتال کے وارڈ میں سانپ داخل، مریضوں میں خوف و ہراس
- جاپان میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز آج سے ہو گا
- دنیا بھر میں خوراک کا عالمی د ن کل منایا جائے گا
- لاہور:دی نالج آف آرٹ اکیڈمی کے زیراہتمام خواتین خطاطی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
