ملتان (سٹی رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان لگنے کو تیار، محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، افسروں اور عملے کی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب بھرمیں امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے محکمہ لوکل گورنمنٹ سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ کردیا ہے ،افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی اداروں کے افسروں اور عملے کی بدیاتی نظام کو چلانے کے انتظامی امور سے متعلق ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ملتان میں میونسپل کارپوریشن ملتان اور ضلع کونسل کے 230 انتخابی حلقوں میں بعض امیدواروں نے مہم شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ملتان شہر کو 4 ٹاونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ملتان سمیت پنجاب بھر میئر شپ کے لئے جوڑ توڑ شروع ہے، تاہم عوامی حلقوں میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ماحول نہیں بن سکا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلدیاتی الیکشن
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
- اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- کراچی، پولیس اہلکار بن کر غیرملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
- مالیاتی فراڈ کی سکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم
- بلدیاتی الکیشن امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی افسروں عملے کی تربیت
- دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
- شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ کا سامان چوری
- کالے بچھوؤں کی فروخت کے 24 ارب روپے بینکوں میں پھنس گئے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
- لاہور:دکاندار نے ایل پی جی گیس سلنڈر فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
- سعودی عرب ، توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار سری لنکن شہری کی سزائے موت منسوخ
- جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والےروبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
- نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
- آئی جی پنجاب سے کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت 6افسران کی ملاقات
- پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
- سیہون ہسپتال کے وارڈ میں سانپ داخل، مریضوں میں خوف و ہراس
- جاپان میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز آج سے ہو گا
- دنیا بھر میں خوراک کا عالمی د ن کل منایا جائے گا
- لاہور:دی نالج آف آرٹ اکیڈمی کے زیراہتمام خواتین خطاطی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
