Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جرمنی میں روبوٹ پر لڑکی کو غلط انداز میں چھونے کا الزام
    • کے پیمیں محکمہ معدنیات میں 16 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • برائلر گوشت مزید22روپے سستا ہوگیا
    • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمٹوں میں استحکام
    • سپریم کورٹ، جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
    • 6پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
    • 8امریکی ریاستوں وپن اے آئی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
    • فریال تالپور کا بابل خان جکھرانی کے گھر پولیس چھاپے کا نوٹس
    • پیرا فورس کے 7 سب ڈویژنل انفورسٹمنٹ افسران ، 18تحصیل اداروںکے تقرر و تبادلے
    • پنجاب پولیس اپنے فرزندوں کی قربانیاں فراموش نہیں کریگی:آئی جی
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور میں دہشتگردوں کے 3 مختلف حملوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 15 پولیس شہداء کی 17 ویں برسی پر شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1345ٹریفک حادثات 714افراد شدید زخمی
    • غیر ملکی خاتون سے زیادتی کیس، ملزمہ نمرا کی درخواست ضمانت خارج
    • این سی سی آئی اے نے 300 پولیس افسران و اہلکار ڈیپوٹیشن پر مانگ لئے
    • عالمی منڈی میں ڈیزل کی قلت 2027ء تک برقرار رہنے کا خدشہ
    • پی ٹی اے کی شہریوں کو موبائل فون خریدنے سے قبل آئی ایم ای آئی رجسٹریشن کی تصدیق کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی،پولیس پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان جوابی فائرنگ سے زخمی،گرفتار
    • پنجاب کے 20پروبیشن اینڈ پیرول و پریزن افسران جدید تربیت کیلئے امریکہ جائیں گے
    • این سی سی آئی اے کا پنجاب پولیس کو بھیجے گئے خط کا عکس۔
    • سی پیک کے مغربی روٹ پر 310ارب روپے کے منصوبے جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کیلئے مساوی مواقع:صدر’ وزیراعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی ) صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، وقار، تحفظ اور معاشرتی شمولیت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بصارت سے محروم افراد سمیت تمام خصوصی افراد کے لئے مساوی مواقع، باوقار زندگی، محفوظ ماحول اور معاشرتی شمولیت کو یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے عوامی مقامات اور خدمات تک رسائی بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہوں نے بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لئے نقل و حرکت کا ایک اہم ذریعہ ہے، جس کے ذریعے تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی کے دیگر شعبوں تک رسائی میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت خصوصی افراد کی بحالی، فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈی) کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ خصوصی افراد کی بحالی، خودمختاری اور فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہے۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیگر صوبوں میں بھی اسی نوعیت کے مخصوص ادارہ جاتی انتظامات خصوصی افراد کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں معاشرے کا موثر حصہ بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں بصارت سے محروم افراد کی ہمت، حوصلے، لگن اور زندگی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے اور معاشرے میں ان کی شمولیت یقینی بنانے کے لیے ان کے اہلخانہ، معاشرتی معاونین اور متعلقہ اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفید چھڑی کا عالمی دن دنیا بھر میں بصارت سے محروم لاکھوں افراد کی خودمختاری، نقل و حرکت کی آزادی، خوداعتمادی اور وقار کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، سفید چھڑی ایک اہم معاون ذریعہ ہے جو بصارت سے محروم افراد کو روزمرہ زندگی میں خودمختاری کے ساتھ حصہ لینے اور مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے باصلاحیت افراد کی کامیابیوں پر فخر ہے، بالخصوص پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم کی خدمات قابل فخر ہیں، جو اقوام متحدہ کے اعلی عالمی سفارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی افراد کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جسمانی، سماجی اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے، انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سمیت خصوصی افراد کے حقوق، تحفظ، خودمختاری اور معاشرتی شمولیت کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      جرمنی میں روبوٹ پر لڑکی کو غلط انداز میں چھونے کا الزام

      کے پیمیں محکمہ معدنیات میں 16 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

      برائلر گوشت مزید22روپے سستا ہوگیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.