تازہ تر ین

شہری خوشی سے نہال, اہلکار پریشان, عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

 لاہور،ملتان (خصوصی رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ آج سے عیدالفطر تک گاڑیوں کے چالانوں پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوام کی سہولت کے پیش نظر سنگین ٹریفک وائلیشن کے علاوہ ہر قسم کے چالانوں پر پابندی ہے اور کسی قسم کی غفلت برتنے سے بھی منع کیا ہے۔ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلعی حکومت نے ٹریفک پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا۔ حکومتی فیصلے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ وارڈنز اور ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چالان کے خوف سے ہی تو ڈرائیوروں کا قبلہ درست رکھا جاتا ہے۔ اب پابندی عائد کردی گئی ہے تو ہم ان سے کیسے نمٹیں گے، رش کے اوقات میں بدتمیز ڈرائیوروں اور منچلے موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain