لاہور ( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری محمد سرور نے پاکستان کی سیاست اور ملک چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے اس حوالے سے چودھری سرور کا کہنا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتے، جس کی وجہ سے سے پاکستان میں ان کے لئے سیاست کرنا مشکل ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تحریک انصاف کے رہنما نے پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں الیکشن کروانے کا وقت گزشتہ سال تھا جو کہ گزر گیا تاہم عام الیکشن سے قبل پارٹی الیکشن کروانا نقصان دہ ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن وہ چیئرمین کے پینل کے خلاف کیسے کھڑے ہو سکتے تھے، پی ٹی آئی کے حالیہ پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے تھے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہو سکیں۔