لاہور، اسلام آباد، کوائٹہ، کراچی، پشاور، مظفر آباد، شیخوپورہ، گجرات، ڈاہرانوالہ، استور(نمائندگان خبریں) صوبائی دارلحکومت لاہور مےں تےز ہواﺅں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار، گرمی سے مرجھائے لاہوریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،محکمہ موسمےات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر مےں مزےد بارش کی پےشگوئی کر دی،تفصےل کے مطابق ہفتہ کی سہہ پہر صوبائی دارلحکومت لاہور مےں اچانک کالی گھٹائےں چھا گئےں اور تھوڑی ہی دےر مےں موسلا دھار بارش سے پورا شہر جل تھل ہو گےا،بارش نے موسم کو حسےن بنا دےا اور گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گےا جس سے شہرےوں کے چہرے کھل اٹھے،شہر کی بعض شاہرائےں شدےد بارش کے بعدپانی مےں ڈوب گئےں جس سے آمدورفت مےں دشورای کا سامنا ہوا تاہم واسا نے پانی کی نکاسی کرکے اہم شاہرات کو کلےئر کر دےا،محکمہ موسمےات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر مےں تےز ہواﺅں کے ساتھ مزےد بارش کی پےشگوئی کی ہے،محکمہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات تک پنجاب سمےت ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشےں متوقع ہےں،محکمہ کے ترجمان نے مزےد بتاےا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا،لاہور، فےصل آباد میں بعض مقامات پر تیز ہواوئں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے تاہم لاہور،گوجرانوالہ، بہاولپور،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے سب سے زیادہ بارش خان پور میں 08 ملی میٹر، منڈی بہاوٰالدین 05، قصور02، بارکھان 17اور ژوب میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ تین روز کے دوران اسلام آباد،کشمیر، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہوں گی۔ جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ سندھ کےساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔ آئندہ 48گھنٹوں ککے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش/ بوندا باندی کابھی امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، ملتان،ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، بارکھان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سیدپور72، زیروپوائنٹ22، بوکرہ07)، مری37، سیالکوٹ (سٹی39، ائیرپورٹ20)، منگلا24، گجرات22، راولپنڈی (شمس آباد16، چکلالہ10) جہلم14، گوجرانوالہ13، منڈی بہاوالدین04، لاہور03، قصور02، بلوچستان:بارکھان 29، خیبر پختونخوا: دیر13، مالم جبہ، کاکول02،کشمیر: کوٹلی02، مظفرآباد01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47، دالبندین46، بھکر، دادو، جیکب آباد، سبی، شہید بینظیر آباد45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریںاثناء اسلام آباد میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ¾عملے نے فوری طور پر کتابوں اور پرنٹرز سمیت سامان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سحری سے ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ¾ تیز بارش کے باعث عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر ایک کی چھت ٹپکنے لگی ملازمین نے فوری طور پر متعلقہ دستاویزات کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے محکمہ واپڈا کے درجنوں بجلی کی فیڈرز ٹرپ کرگئے جبکہ گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ جانے کی وجہ سے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرئے کھل اٹھے ،کسانوں نے ہونے والی بارش کو فصلوں کے لیے نفع بخش قرار دے دیا ،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے گردونواح میں پیر کے روز چلنے والی تیز آندھی اور ھواﺅں کے بعد ہونے والی موسلادھار بارش کے مرجھائے ہوئے چہرئے کھل اٹھ جبکہ آخری عشرہ کا اعتکاف کرنےو الوں نے بارگاہ ایزدی میں شکرادا کیا،کسانوں نے اس ہونے والی موسلادھار بارش کو فصل ربیع کے لیے موضوع اورنفع بخش قرار دیا ہے ،بارش اور آندھی کے چلنے کے ساتھ ہی محکمہ واپڈا کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرجانے کے وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا لیسکو کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مزید بارشوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ سکتا ہے ۔ تیز آندھی کے باعث گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ شہر میں چلنے والی آندھی سے مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں ایک کچے مکان کی دیوار گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر1 شخص جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبنے والے شخص کی لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، ڈاہرانوالہ میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں،سیورج کا پانی سڑکوں پا آگیا۔ٹریفک کی روانی میں انتہائی مشکلات کا سامنا۔ ڈاہرانوالہ کے مین روڈ نہروں کا منظر پیش کرنے لگے ۔کئی گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں جن کو دھکے لگا لگا کر نکالنا پڑا۔تیز آندھی اور طوفان سے مین ہارون آباد روڈ پر کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی ۔ڈاہرانوالہ شہری یونین کونسل کا عملہ غائب ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کو کاٹ کاٹ کر روڈ صاف کیا۔۔سڑکوں پر کھڑے کئی کئی فٹ گہرے پانی میں رکشے اور گاڑیاںپھنس کے رہ گئے اورکئی لوگوں کے گندے پانی میں گزر کر جانے کی وجہ سے کپڑے خراب ہو گئے۔کئی بزرگ لوگ پانی میں پھسل کر گر گئے جن کو مقامی لوگوں نے سہارا دے کر نکالا۔ڈاہرانوالہ میں سیورج کا نظام بالکل فلاپ ہو گیا۔کئی مقامات پر بجلی کے پول گرنے کی وجہ سے بجلی کا طویل بریک ڈاﺅن رہا۔ پری مون سون کی پہلی بارش نے انتظامےہ کے دعوو¿ں کا پول کھول دےا،نشےبی علاقے زےر آب آگئے،تفصےلات کے مطابق گجرات مےں پری مون سون کی پہلی بارش سے گجرات شہر کے نشےبی علاقے زےر آب آ گئے متعدد علاقوںمےں بارشی پانی گھروں مےں داخل ہو گےا۔پرنس چوک،رحمان شہےد روڈ،خواجگان روڈ،جےل روڈ،غرےب پورہ روڈ،قمر سےالوی روڈ،سٹاف گلہ،گلزار مدےنہ روڈ،مسلم بازار،علی پورہ روڈ سمےت شاہرات ،گلی محلوں مےں پانی کا دو سے تےن فٹ تک پانی جمع ہو گےا جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے ۔روزہ داروں کو افطاری کے لےے سامان خرےدنے،نمازےوں کو مساجد مےں نماز پڑھنے جانے مےں دشواری کا سامنا ہے ۔